مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سووچھوتو: ایم او ایچ یو اے کی جانب سے تین ہفتے کی خواتین کی قیادت میں سووچھتا مہم کا آغاز

Posted On: 07 MAR 2023 7:46PM by PIB Delhi

 

  • مہم کا مقصد ، صفائی ستھرائی میں خواتین سے  خواتین کی زیر قیادت، صفائی کی طرف تبدیلی کو تسلیم کرنا اور منانا ہے
  • زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو منانے کے لیے ، شہروں کی تقریبات اور سرگرمیوں کا سلسلہ منعقد کیا گیا ہے
  • تقریب کے دوران ، صفائی اور فضلہ کے انتظام (ڈبلیو آئی این ایس) چیلنج-2023 کی قیادت کرنے والے خواتین آئیکنز کے پہلے ایڈیشن کا اعلان کیا گیا
  • ونس چیلنج-2023، شہری سووچھتا کے حدود کے لیے کام کرنے والی اعلیٰ اثر کا خواتین کاروباریوں یا خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے اداروں کو تسلیم کرنے کے لیے۔

’’میں اگلے 25 سالوں میں ’ناری شکتی‘، اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی کئی گنا شرکت کو دیکھ سکتا ہوں جو ہندوستان کے سفر کے پچھلے 75 سالوں میں د یئے گئے تعاون کے مقابلے میں ہے.... جتنا ہم  اس پہلو پر توجہ دیں گے، اتنا ہی زیادہ مواقع اور جو سہولتیں اپنی بیٹیوں کو فراہم کریں گے، وہ ہمیں اس سے کہیں زیادہ واپس کریں گی۔ وہ  ملک کو ایک نئی بلندی پر لے جائیں گی‘‘ – وزیر اعظم، یوم آزادی کی تقریر، 2022۔

خواتین، تبدیلی کو آگے بڑھانے میں مدد کرسکتی ہیں۔ وہ قدیم زمانے سے سووچھتا کے پرچم بردار رہے ہیں، نہ صرف اپنے گھروں بلکہ پورے معاشرے میں۔ 8 مارچ کو یوم خواتین کی دوڑ میں ، مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے سووچھ بھارت مشن اربن 2.0 کے تحت ، 3 ہفتوں کی خواتین کی زیر قیادت سووچھتا مہم کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد، صفائی میں خواتین سے خواتین کے زیر قیادت صفائی کی طرف تبدیلی کو تسلیم کرنا اور منانا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو منانے کے لیے ، شہروں میں تقریبات اور سرگرمیوں کا سلسلہ منعقد کیا جائے گا جو کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں (جی ایف سی) کے مشن کو کامیاب بنانے میں قیادت فراہم کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YTZW.jpg

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہریپ ایس پوری نے سوچھ بھارت مشن اربن 2.0 کے تحت ، خواتین کی زیر قیادت، 3 ہفتے کی سووچھتا مہم کا آغاز کیا

سن 2014 میں جب سووچھ بھارت مشن کا آغاز ہوا تھا، تو صفائی مہم میں  خواتین کی بڑے پیمانے پر شرکت، بیت ا لخلاء کے استعمال کے لیے بیداری پھیلانے اور سووچھتا کے لیے اپنے طریقے سے حصہ رسدی کرنے کا مشاہدہ کیا گیا۔ آٹھ سالوں میں صفائی ستھرائی واضح  طور پر ،  جن آندولن کے ایک اہم ستون کے طور پر استعمال ہو رہی ہے بلکہ اسی طرح جیسے کہ دوسرے اہم شراکت دار اس میں شامل ہیں جن میں نوجوان اور اسٹارٹ اپ قابل ذکر ہیں۔ آپریٹنگ مواد کی  ری کوری کی سہولیات سے لے کر  ویسٹ تو ویلتھ اسٹارٹ اپ شروع کرنے تک ، گندے پانی کی نکاسی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کے انتظام سے لے کر  دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع وضع کرنے تک ، خواتین اس راہ میں سبقت لئے ہوئے ہیں۔

آغاز کے موقع پر ، ویمن آئیکنز لیڈنگ سینی ٹیشن اور  ویسٹ مینجمنٹ (ونس) چیلنج – 2023 کے پہلے ایڈیشن کا اعلان کیا گیا۔ ونس چیلنج – 2023 ، شہری سووچھتا کے حصول کے لیے کام کرنے والی اثر دار خواتین کاروبایوں یا خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے اداروں کو تسلیم کرے گا ۔ ونس ا یوارڈ 2023 کے لیے نامزدگیاں، 8 مارچ سے شروع ہوں گی۔

دس مارچ کو سووچھتا یاترا کا آغاز ہوگا اور یہ 30 مارچ کو اختتام پذیر ہوگی، جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے زیرو ویسٹ کا بین الاقوامی دن قرار دیا ہے۔ یاترا کے حصے کے طور پر ، 34 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے، 24 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا سفر کریں گے۔یہ اپنی طرح کی بین ریاستی ہم عصری آموزش کی پہل ہے جو ایریا لیول فیڈریشنوں (اے ایل ایف) یا ذاتی مدد کے گروپوں (ایس ایچ جی) کے اراکین کو ’سووچھتا دور‘  کے طور پر منتخب شہروں کا سفر کرنے کی ترغیب دے گی۔ اس کے علاوہ، یاترا کے دوران، خواتین کے ذاتی مدد کے گروپ (ایس ایچ جیز)کو سووچھتا کے عہد کے ذریعے ’کچرے  سے پاک شہروں‘ کے وژن کے لیے اپنی وابستگی کا عہد کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

شووچھ مشعل، 30 مارچ کو  ’خواتین کے زیر قیادت سووچھوتو‘ کے لیے راہ کا تعین کرے گا، جس میں شرکت کرنے والے یو ایل بی کے ہر وارڈ میں عوامی مقامات، کھلے پلاٹوں، آبی ذخائر، ریلوے ٹریکس، عوامی بیت الخلاء پر صفائی مہم چلائی جائے گی۔

متاثر کن افراد ، صرف سوشل میڈیا پر ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ہیں، جو بڑے پیمانے پر عوامی فلاح وبہبود کے مقصد میں، اپنی حصہ رسدی کرکے گروپوں، برادریوں اور ریاستوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ وہ سووچھتا کے اقدامات شروع کر رہے ہیں، انھیں چلا رہے ہیں، دوسروں کو اس میں شامل کرنے کے لیے متاثر کر رہے ہیں اور اس طرح کی مہموں کو زور دے رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد ا یسی خواتین کی طاقت کو مستحکم کرنا ہے۔ مہم کی مدت کے دوران، شہر، صفائی ستھرائی اور فضلہ کے انتظام میں 75000 جی ایف سی انفلوئنسر یا کوڑے سے پاک شہر کے اثر ورسوخ کا  نیٹ ورک بنائیں گے۔ ان خواتین  سووچھتا جنگجوؤں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے تربیت دی جائے گی تاکہ ان کی قیادت کو صفائی ستھرائی میں مرکزی دھارے میں لانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے سکے۔

خواتین کے زیر قیادت سووچھتا مہم کا مقصد ، خواتین اور ان کی قیادت اور ایک پائیدار مستقبل کے لیے  شراکت کو منانا ہے۔ اس مہم کا مقصد نہ صرف ایک ہم مرتبہ آموزشی نیٹ ورک بنانا ہے، بلکہ خواتین کی شہری سووچھتا کے مشن میں شامل ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

*****

U.No.2429

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1905118) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Marathi