سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آب وہوا کی تبدیلی، گلیشیئر ٹوپوگرافی اور مورفو لوجی کنٹرول برفانی پسپائی

Posted On: 07 MAR 2023 5:09PM by PIB Delhi

 

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ، ملبے کے احاطے میں تبدیلی، گلیشیئر کی سطح کو کم کرنے، سکڑنے، پیچھے ہٹنے اور بڑے پیمانے پر توازن کو برقرار رکھنے میں  اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لہٰذا مشاہدہ شدہ گلیشئر کی تبدیلیوں اور رد عمل کی مکمل تفہیم کے لیے، مستقبل کے مطالعے میں ان تمام عوامل کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

ہمالیائی گلیشین کی اہمیت کے باوجود ، برفانی حرکیات اور ان محرکات کو متاثر کرنے والے عوامل کا علم ، بہت محدود ہے۔ گلیشئرز کے حالیہ مطالعے سے  پہاڑی سلسلے کے مختلف شعبوں میں تبدیلی کی شرح  اور بڑے پیمانے پر توازن میں تغیرات کی نشاندہی ہوتی ہے، جو بنیادی طور پر  خطے کی ٹوپوگرافی اور آب وہوا سے منسلک ہے۔ تاہم  گلیشئرز کی متغیر پسپائی کی شرح اور ہمالیائی گلیشئر کے ناکافی معاونت فیلڈ ڈاٹا (جیسے کہ بڑے پیمانے پر توازن، برف کی موٹائی، رفتار وغیرہ)، آب وہوا کی تبدیلی کے اثرات کی ایک مربوط تصویر تیار کرنا مشکل بنا دیتے ہیں۔

ہمالیہ کی گلیشئرز کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ  یہ گلیشئرز بنیادی طور پر ملبے سے ڈھکے ہوئے ہیں نیز چھوٹے برفانی دور کے اختتام سے کم ہو رہے ہیں۔ گلیشئر زکی سطح پر موجود سپر گلیشیل ملبے کو عام طور پر دھوپ، ہوا یا بارش کی وجہ سے ، برف کے بڑے پیمانے پر ضائع ہونے کی شرح پر نمایاں کنٹرول پایا جاتا ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ  سپر گلیشیل ملبے کی موٹائی، آب ہوا کی جارحیت پر گلیشئر کے رد عمل کو نمایاں طور پر تبدیل کرتی ہے۔

بھارت کے ا تراکھنڈ کے شہر دہرہ دون میں ،واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی (ڈبلیو آئی ایچ جی)، (ہندوستان کے ڈی ایس ٹی کے تحت ایک خود مختار ادارہ) کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے موسم گرما میں بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان پر ملبے کے ذریعے ڈھکے گئے علاقے اور گلیشئرز کے ٹرمنس کے کمی ہونے کی شرح کے اثر کا مقداری جائزہ لیا (موسم گرما کے خاتمے)

ڈاکٹر منیش مہتا اور ان کی ٹیم نے مختلف خصوصیات کے ساتھ، دو گلیشئرز کا مطالعہ کیا – ایک تقابلی مطالعے کے لیے دریائے سورو میں پنشلنگپا گلیشئر (پی جی) اور لداخ کے لیہہ ضلع میں ،زنسکار کے دریائےڈوڈہ کے طاسوں میں  ڈیورنگ-ڈرنگ گلیشئر (ڈی ڈی جی) کے 1971 اور 2019 کے درمیان گلیشئرز کے  اتار چڑھاؤ کا مطالعہ کیا۔ ایک جانب موٹے ملبے کا احاطہ پی جی کی خصوصیت رکھتا ہے، ڈی ڈی جی میں ملبے کا ایک پتلا احاطہ ہوتا ہے اور ان کے تقابلی تجزیے نے، انھیں  بڑے پیمانے پر توازن کے عمل پر مختلف عوامل کے اثر کا پتہ لگانے میں مدد کی۔

انھوں نے دریافت کیا کہ گلیشئرز کی پسپائی کی شرح، آب وہوا کی تبدیلی اور گلیشئرز کی ٹوپو گرافی جاتی  ترکیب اور شکل کے ذریعے کنٹرول کی جاتی ہے۔ سسٹینی بلیٹی نامی جریدے میں شائع ہونے وا لا ان کا تقابلی مطالعہ بھی ، اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ  سناؤٹ جیومیٹری، گلیشئر کا ہجم، بلندی کی حد، ڈھلوان، پہلو ، ملبے کا احاطہ نیز سپرا اور گلیشیل حامی جھیلوں کی موجودگی کے علاوہ ، مختلف قسم کی آب وہوا میں بھی برفانی حرکیات اور برفانی مطالعات میں ان کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اشاعت کا لنک: https://www.mdpi.com/2071-1050/15/5/4267/pdf

 

Description: F:\New Research\Zanskar\Research Paper\Frontirer\Vinit\Manuscript Final\Sustainability\After Review\Manuscript, Tables, figures\Final paper\Figure 3.jpg

تصویر:2015 اور 2019 (بالترتیب،اے، بی)  اور  پی جی اور (ای ایف، بالترتیب) ڈی ڈی جی میں گلیشئر کی  اسناؤٹ پوزیشن کو ظاہر کرنے والی فیلڈ تصاویر۔ تصویروں میں سرخ ہلکے (بی، ای)، گلیشئرز سے خالی ہونے والے علاقے کی نشاندہی کر رہے ہیں اور سرخ تیر (تصویروں میں (اے ، بی) اور (ای ، ایف)) حوالہ جات دکھا رہے ہیں۔ (سی ، ڈی، جی ، ایچ) سلسلہ ٹیپ سروے کی مدد سے سناؤٹ ریٹریٹ کی پیمائش کے لیے استعمال ہونے والے حوالہ جات کا قریبی منظر۔

*****

U.No.2428

(ش ح - اع - ر ا)  

 



(Release ID: 1905100) Visitor Counter : 150


Read this release in: Odia , English , Hindi