وزارت دفاع

آتم نربھر بھارت: نئی دہلی میں وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ سے 70 ایچ ٹی ٹی ٹی-40 بنیادی ٹرینر ہوائی جہاز اور لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ سے تین کیڈٹ ٹریننگ جہازوں کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط

Posted On: 07 MAR 2023 2:35PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 07 مارچ 2023 کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ (ایل اینڈ ٹی) کے ساتھ بالترتیب 70 ایچ ٹی ٹی ٹی-40 بنیادی ٹرینر ایئر کرافٹ اور تین کیڈٹ ٹریننگ جہازوں کی خریداری کے لیے نئی دہلی میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط کیے۔ معاہدوں پر دستخط اور تبادلے کے دوران دفاعی سکریٹری جناب گری دھر ارامانے کے ساتھ وزارت دفاع کے دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام اور ایچ اے ایل اور ایل اینڈ ٹی کے نمائندے موجود تھے۔

دفاع میں 'آتم نربھر بھارتا' حاصل کرنے کی حکومت کی کوششوں کو زبردست مہمیز لگاتے ہوئے مرکزی کابینہ نے یکم مارچ 2023 کو ایچ اے ایل سے 6,800 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے 70 ایچ ٹی ٹی ٹی-40 ٹرینر ہوائی جہازوں کی خریداری کو منظوری دی تھی۔ کابینہ نے ایل اینڈ ٹیسے تین کیڈٹ ٹریننگ بحری جہازوں کے حصول کے لیے ایل اینڈ ٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کو بھی منظوری دے دی تھی جس کی مالیت 3,100 کروڑ روپے سے زیادہ کی ہے۔ خریداری کییہ منظوری ہندوستانی آئی ڈی ڈی ایمیعنی مقامی طور پر ڈیزائن کردہ، تیار کردہ اور تشکیل کردہ  زمرے کے تحت دی گئی ہے۔

ایچ ٹی ٹی-40 ٹرینر ہوائی جہاز

ایچ ٹی ٹی-40 ایک ٹربو پروپ ہوائی جہاز ہے جس میں کم رفتار سے نمٹنے کی اچھی خصوصیات ہیں اور بہتر تربیتی موثریت فراہم کرتا ہے۔ اس مکمل طور پر ایروبیٹک ٹینڈم سیٹ ٹربو ٹرینر میں ایئر کنڈیشنڈ کاک پٹ، جدید ایونکس، ہاٹ ری فیولنگ، رننگ چینج اوور اور زیرو-زیرو ایجیکشن سیٹیں ہیں۔

یہ طیارہ نئے شامل ہونے والے پائلٹوں کی تربیت کے لیے ہندوستانی فضائیہ کے بنیادی تربیتی طیاروں کی کمی کو پورا کرے گا۔ خریداری میں متعلقہ سازوسامان اور تربیتی آلات بشمول سیمولیٹر شامل ہوں گی ۔ چونکہ یہ طیارہ ایک مقامی حل کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے یہ ہوائی جہاز ہندوستانی مسلح افواج کی مستقبل کی ضروریات کو شامل کرنے کے لیے اپ گریڈ کے لیے قابلِ تبدیلی ہے۔ چھ سال کی مدت میںیہ طیارہ فراہم کر دیا جائے گا۔

ایچ ٹی ٹی-40 تقریبا 56 فی صد دیسی مواد پر مشتمل ہے جو بڑے اجزاء اور ذیلی نظاموں کو مقامی بنانے کے ساتھ مر حلہ وار بڑھ کر 60 فی صد سے زیادہ ہو جائے گا۔ایچ اے ایل گھریلو نجی صنعت  بشمول بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنتعتوں (ایم ایس ایم ایز) کو اپنی سپلائی چین میں شامل کرے گا۔ اس خریداری میں 100 سے زیادہ ایم ایس ایم ایز میں پھیلے ہزاروں لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔

کیڈٹ ٹریننگ جہاز

یہ بحری جہاز ہندوستانی بحریہ کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے افسر کیڈٹس بشمول خواتین کو سمندر میں ان کی بنیادی تربیت کے بعد کی تربیت فراہم کرے گا۔یہ بحری جہاز دوست ممالک کے کیڈٹس کو بھی تربیت فراہم کرے گا جس کا مقصد سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ بحری جہاز مصیبت زدہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے، تلاش کرنے اور بچاؤ اور انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) کے کاموں کے لیے بھی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ جہازوں کی ڈیلیوری 2026 سے شروع ہونے جا رہی ہے۔

بحری جہازوں کو مقامی طور پر ڈیزائن کیا جائے گا، تیار کیا جائے گا اور چنئی کے کٹوپلی میں ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ میں بنایا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے ساڑھے چار سال کی مدت میں 22.5 لاکھ روزگار پیدا ہوگا۔ اس سے ہندوستانی جہاز سازی اور اس سے وابستہ صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ایز کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1904909) Visitor Counter : 135