شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کی وزارت نے چنتن شِور کا انعقاد کیا

Posted On: 06 MAR 2023 4:24PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزار ت نے آج نئی دلی میں دوسرے چنتن شِورکا انعقاد کیا۔شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ  ایم سندھیا  ،  شہری ہوابازی کے وزیر مملکت  (ریٹائرڈ )جنرل ( ڈاکٹر ) وی کے سنگھ  ، وزارت اور اس سے منسلک  /ذیلی دفاتر اور خودمختار  اداروں  ، پی ایس یوز اور مختلف اسٹیک ہولڈر کے نمائندے  شِور  میں  شریک ہوئے ۔

Image

دوسرے چنتن شِور کے دوران  خود اورتین  تحریک ، ہندوستان   بطور ڈرون  مرکز ،  مختلف دفاتر / عہدے داران اور اس شعبے میں شامل ایجنسیوں  کے درمیان تال میل اور شراکت داری  کے موضوعات پر شاندار اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب سندھیانے دلکش  اجلاس میں  فعال شرکت کے لئے شرکاء کو مبارکباد  پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس  طرح کے پلیٹ فارم  ہرایک کو ایک دوسرے  کا جاننے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کو  ایک خاندان کی طرح کا م کرنا چاہئے  اور یہ  کہ اس  طرح کی کوششیں   مختلف اسٹیک ہولڈر کے درمیان  تعلقات سازی میں  مناسب ماحول   مہیا کرتی ہیں۔ وزیر موصوف نے   حکومت  ایک مجموعی نقطہ ٔ نظر پر زوردیا اور کہا کہ  ہر شخص   کو سرگرمیوں  میں حصہ لینا چاہئے  اورفیصلہ سازی  میں  اپنا تعاون  پیش کرنا چاہئے، جو کہ وزارت  ،حکومت اور سب سے بڑھ کر ملک کے لئے اچھا ہے۔جناب سندھیا نے  سافٹ  ہنر مندی  کی ترقی  پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ  قیادت  حاصل کی جانی چاہئے ،جس کے لئے ٹیم ورک  ، رحم دلی اور ہمدردی   بہت اہم ہے  تاکہ ٹیم کو متحرک کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ  بڑے مقصد  پر توجہ مرکوز کرنے  اور اسے عملی جامہ  پہنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے مساواتی ڈھانچے پر بھی زور دیا ۔

Image

جنرل سنگھ نے بھی  ٹیم سازی اور مواصلات کی مہارت   کی اہمیت  پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ٹیم سازی کے لئے  اوپر سے نیچے  اور نیچے سے اوپر تک کوشش کئے جانے کی ضرورت  ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین شخصی مہارتیں   صرف ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے ہی اہم نہیں ہیں بلکہ ہرایک کو کھلے ذہن کا ہونا چاہئے ۔جس سے  نظام میں  مثبتیت  اور اثر انگیزی میں اضافہ ہونے میں  مدد ملے گی۔وزیر موصوف نے  اس بات  پر بھی زور دیا کہ مختلف اسٹیک ہولڈرس سے  تاثرات   لئے جائیں، جو آؤٹ  پٹ اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت  ہوسکتے ہیں۔

Image

 

*************

ش ح۔اک ۔ رم

(07-03-2023)

U-2388

 


(Release ID: 1904822) Visitor Counter : 134
Read this release in: English , Hindi , Tamil