وزارت دفاع
رائل نیوی کے چیف آف نول اسٹاف اور فرسٹ سی لارڈ’ سر بین کی ‘ کا پہلا بھارت دورہ
Posted On:
03 MAR 2023 4:36PM by PIB Delhi
رائل نیوی کے چیف آف نول اسٹاف اور فرسٹ سی لارڈ سر بین کی نئی دہلی میں رائے سینا ڈائیلاگ میں حصہ لینے کےلئے 02 سے 03 مارچ تک د وروزہ سرکاری دورے پر بھارت آئے ہوئے ہیں۔اپنے دورے کے دوران،02 مارچ2023 کو سر بین کی نے قومی جنگی یادگار پر جا کر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔سر بین کی نے 02 مارچ 2023 کو چیف آف نول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ تبادلہ خیال کے دوران آپسی مفادات کے مختلف مسئلوں کو شامل کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں دفاعی شعبے کے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے سمندری صلاحیت کی ترقی اور زیادہ سے زیادہ بحری تعاون شامل ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کی بحریہ کے مابین باہمی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔ بھارت –بحرالکاہل میں بحری سکیورٹی کے تئیں مشترکہ موقف رکھنے کےلئے دونوں ملکوں کے ذریعہ اس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
بھارت اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو سال 2004 میں ایک ’استراتجک ساجھے داری‘ کے طورپر ترقی کی گئی تھی۔دونوں ملکوں کے عزت مآب وزرائے اعظم کے ذریعہ باہمی دوروں کے ذریعہ سے اسے اور مضبوط کیا گیا تھا۔ اپریل 2022 میں عزت مآب وزیراعظم بورس جانسن کے بھارت دورے کے دورام اعلان کردہ بھارت –برطانیہ مشترکہ بیان کے مطابق بھارتی بحریہ اور رائل نیوی کے درمیان تعاون کی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا گیا ہے۔دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے مشترکہ بیان میں بھارت برطانیہ وسیع استراتجک ساجھے داری کے اہم ستون کے طورپر دفاع اور سکیورٹی تعاون کو حالیہ چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے دفاع اور سکیورٹی کے تعاون کو تبدیلی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بھارتی بحریہ اور رائل نیوی کے درمیان آپسی تعاون میں کونکن دو طرفہ مشق اور مشترکہ خدمات کی مشق کونکن طاقت اور تربیت کے لین دین اور مختلف شعبوں میں سمندری اطلاعات اور مختلف مضامین کے ماہرین جیسے آپریشن سے متعلق سرگرمیوں کا تبادلہ شامل ہے۔اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی بحریہ باقاعدہ طورپر ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر پورٹ کال کرتی ہیں ۔یہ خصوصی طورپر بھارت بحرالکاہل خطے کی بڑھتی اہمیت کے بعد سے زیادہ ہوگیا ہے۔ فرسٹ سی لارڈ سر بین کا حالیہ دورہ برطانوی بحریہ کے ساتھ بھارتی بحریہ کے تعلقات کا ایک اور قابل ذکر پہلو ہے۔ساتھ ہی یہ دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان بڑھتے تعلقات کا ایک زبردست امتزاج ہے۔
************
ش ح۔ام۔
(U: 2401)
(Release ID: 1904820)
Visitor Counter : 126