سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

منشیات سے مبرا بھارت مہم - سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے اور برہما کماری سنستھان کے درمیان آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تاکہ این ایم بی اے کو زیادہ موثر اور وسیع تر بنایا جا سکے


سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے منشیات کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور برادری پر مبنی طریقۂ کار  پر زور دیا

Posted On: 04 MAR 2023 6:22PM by PIB Delhi

منشیات کے  استعمال کی لعنت ایک ایسا مسئلہ ہے جو ملک کے سماجی تانے بانے کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ کسی بھی نشیلی دوا پر انحصار،  نہ صرف فرد بلکہ اس کے خاندان اور پورے معاشرے کی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ مختلف نشہ آور مادوں کا باقاعدگی سے استعمال، انسان کے انحصار کا باعث بنتا ہے۔ اشیا کے بعض مرکبات، اعصابی خلل کے شکار، دل کی بیماریوں، حادثات، خودکشی اور تشدد کا باعث بن سکتے ہیں۔  لہذا، منشیات کے استعمال اور انحصار کو ایک نفسیاتی سماجی طبی مسئلہ کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

منشیات کی مانگ کی لعنت کو روکنے کے لیے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای)، حکومت ہند، منشیات کی مانگ میں کمی لانے کے لیے قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) کو نافذ کر رہی ہے۔ یہ ایک سرپرست اسکیم ہے جس کے تحت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کی انتظامیہ کو بیداری پیدا کرنے ، صلاحیت سازی، ہنرمندی کے فروغ ، پیشہ ورانہ تربیت  اور منشیات کی لعنت کے شکار رہ چکے  افراد کی ذریعہ معاش میں معاونت ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ منشیات کی مانگ میں کمی لانے اور پروگرام چلانے اور متعدد دیگر متعلقہ پروگراموں کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔

نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کا ایک اہم پروگرام ہے، جسے فی الحال ملک کے 372 اضلاع میں نافذ کیا جا رہا ہے اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے جس کے دوران اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں اور کمیونٹی کے مابین نشیلی ادویات کی لعنت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 9.50 کروڑ سے زیادہ لوگوں تک رابطہ قائم کیا جا چکا ہے، جس میں 3.10 کروڑ سے زیادہ نوجوان شامل ہیں، جس میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے 2.05 کروڑ سے زیادہ لوگ شامل ہیں۔ 3 لاکھ سے زیادہ تعلیمی ادارے اس مہم میں شامل ہوچکے ہیں تاکہ نشے کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے سے متعلق پیغام کو عام کیا جاسکے۔

اس مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے، وزارت نے محسوس کیا کہ روحانی تنظیمیں مہم میں بہت کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس سمت میں ایک قدم اٹھاتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے، پرجاپتی برہما کماری ایشوریہ وشو ودیالیہ، ماؤنٹ ابو کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ نوجوانوں، خواتین، طلباء وغیرہ میں منشیات سے پاک بھارت مہم کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔ یہ تقریب 4 مارچ 2023 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، 15 جن پتھ، نئی دہلی میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب ڈاکٹر وریندر کمار اور (ایس جے ای) کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور  محکمہ کے سینئر افسران اور برہما کماری سنستھان مینجمنٹ کے سینئر ممبران نے شرکت کی۔

پروگرام میں برہما کماری سنستھان مینجمنٹ کمیٹی کی رکن بی کے آشا دی دی نے اس ملک کے لوگوں کو منشیات کی لعنت سے مبرا  زندگی گزارنے میں مدد کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے وزارت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ صرف خود شناسی، خود آگاہی اور روحانی بیداری سے ہی ممکن ہو گا۔

اس کے بعد سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے بھارت کو عالمی رہنما بنانے کے لیے منشیات سے مبرا معاشرے پر زور دیا اور اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ روحانی تنظیمیں منشیات سے مبرا بھارت مہم میں کس طرح اہم رول ادا کرسکتی ہیں۔

آخر میں، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار نے وزارت کے ساتھ مفاہمت نامے  پر دستخط کرنے کے لیے پرجاپیتا برہما کماری ایشوریہ وشو ودیالیہ کی جانب سے بی کے آشا دی دی کا شکریہ ادا کیا۔  وزیر موصوف نے کہا کہ منشیات سے مبرا  بھارت مہم اب ایک عوامی تحریک بن چکی ہے اور یہ دن بدن ملک کے کونے کونے اور دور دراز کے مقامات تک پھیل رہی ہے۔ انہوں نے منشیات کی لت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اجتماعی اور برادری پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ روحانی پیشواوں کی شمولیت سے نہ صرف اس مشن کی رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ روحانی علم کے ذریعے لوگوں کو منشیات سے دور رہنے میں بھی مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع م۔ت ح۔

07.03.2023

U- 2398

                          



(Release ID: 1904818) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Marathi , Hindi