وزارت خزانہ
جناب ایس ایس دوبے نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے )کے طورپر عہدہ سنبھالا
Posted On:
06 MAR 2023 7:50PM by PIB Delhi
جناب ایس ایس دوبے نے آج یہاں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے ) کا عہدہ سنبھالا ۔ جناب دوبے ، حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے 28 ویں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے ) ہیں۔
انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس ) کے 1989 بیچ کے ایک افسر جناب دوبے کو حکومت ہند نے 6 مارچ 2023سے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے )کے طورپر تعینا ت کیا ہے۔ سی جی اے کاعہدہ سنبھالنے سے پہلے جناب دوبے عوامی مالیاتی نظم ونسق سے متعلق نظام ( پی ایف ایم ایس ) کے ایڈیشنل کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس تھے۔
جناب دوبے نے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزار ت ، صنعتی پالیسی اور فروغ وغیرہ کے محکمے میں چیف کنٹرول آف اکاؤنٹس کے طورپراور ماحولیات اورجنگلات کی وزارت ، امور خارجہ کی وزارت ، ریونیو محکمہ اور سپلائی وغیرہ کے محکمے میں کنٹرولر / ڈپٹی کنٹرولر آف اکاؤنٹس کے طور پر خدمت انجام دے چکے ہیں۔ وہ بجٹ سازی ،حسابات ،ادائیگی داخلی آڈٹ وغیرہ کے انچارج تھے۔ انہوں نے دیوس کے بینک نوٹ پریس میں مالیاتی مشیر اور چیف اکاؤنٹس افسر کے طورپر بھی خدمت انجام دی ہے۔
اپنی مرکزی نیابت میں جناب دوبے نے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر کے طورپرخدمت انجام دے چکے ہیں۔وہ خوراک ، امور صارفین اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت میں نائب سکریٹری / ڈائریکٹر کے طورپر خدمت انجام دے چکے ہیں اور مطلوبہ عوامی نظام تقسیم (پی ڈی ایس ) اور سی ڈبلیو سی ( پی ایس یو ) کی نگرانی کا فریضہ بھی انجام دیا ہے۔
جناب دوبے ،عوامی شعبے کے اداروں ،جیسے انجنئرنگ پروجیکٹس انڈیا لمٹیڈ ، این بی سی سی ، ایچ یو ڈی سی او اور مختلف ریاستوں کے میٹرو ریل کارپوریشن کے بورڈ میں حکومت ہند کے نامزد ڈائریکٹر تھے۔
حکومت ہند کی خدمت انجام دینے کے علاوہ ڈاکٹر دوبے کے پاس اقوام متحدہ میں پانچ سال کا بین الاقوامی تجربہ بھی ہے ، جہاں انہوں نے نئی دلی کے اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام میں خریداری اور لاجسٹک کے ہیڈ کے طورپر کام کیا ہے۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس ( سی جی اے ) مرکزی حکومت میں حسابات کے معاملے میں ‘پرنسپل مشیر ’ ہیں ۔سی جی اے ایک مستحکم مینجمنٹ اکاؤنٹس نظام کے تکنیکی طورپر قیام اور انتظام اور حکومت ہند کے حسابات کی تیاری اور جمع کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں ۔سی جی اے مرکزی حکومت کے لئے ایکس چیکر کنٹرول اور داخلی آڈٹ کرنے کے لئے بھی ذمہ دار ہیں۔
*************
ش ح۔اک ۔ رم
(07-03-2023)
U-2384
(Release ID: 1904817)
Visitor Counter : 206