وزارت دفاع

تیسری 25ٹی بی پی ٹگ کو کولکاتہ میں واقع  میسرس  ٹیٹا گڑھ ویگنس  پرائیویٹ لیمیٹڈ کے یارڈ 337 (اشو) میں لگایا گیا

Posted On: 03 MAR 2023 4:52PM by PIB Delhi

ڈبلیو پی ایس (کولکاتہ) کے کیپٹن وی ایس باوا کی قیادت میں 3 مارچ 2023 کو تیسری  25ٹی بولارڈ پل (بی پی ) ٹگ (کھینچنے والی  کشتی) کو کولکاتہ واقع میسرس ٹیٹا گڑھ ویگنس  پرائیویٹ لیمیٹڈ کے یارڈ 337(اشو) میں لگایا گیا۔گھریلوں  پروڈیوسروں سے موصول سبھی اہم  اور معاون آلات /نظام  کے ساتھ یہ ٹگ وزارت دفاع  کی ’’میک ان انڈیا ‘‘ پہل  کا قابل فخر پرچم بردار ہے۔

بھارتی حکومت کی ’’آتم  نربھر بھارت‘‘ پہل کے مطابق چھ 25  ٹن بولارڈ پل ٹگ بنانے کا کانٹرکٹ  کولکاتہ واقع  میسرس ٹیٹا گڑھ ویگنس  لیمیٹڈ کے ساتھ کیا گیا ہے۔اس ٹگ کی تعمیر 30سال کی خدمت کی مدت کے ساتھ کی جارہی ہے۔ان دستیابی  بحریہ  کے جہازوں اور آبدوزوں  کو برتھنگ اور ان –برتھنگ  ،ٹرننگ اور مینیورنگ (جنگی مشق) کےلئے  آبی حدود میں  مدد فراہم کرکے بھارتی  بحریہ (آئی این –انڈین نیوی) کی  آپریشنل  کمٹمنٹس  کو رفتار فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ ٹگ  آبدوزوں اور لنگر میں فائربریگیڈ مدد بھی فراہم کرے گی اوراس میں  محدود تلاش اور بچاؤ کے کاموں کی صلاحیت ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)(2)JN2F.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)(1)BX1F.JPG

 

 

************

ش ح۔ام۔

 (U: 2400)

                



(Release ID: 1904814) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi