الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب راجیو چندر شیکھر کل منی کنٹرول انڈیا فنٹیک کانکلیو سے خطاب کریں گے


کانفرنس کے دوران بھارت کے فن ٹیک ایکو  نظام کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی

Posted On: 06 MAR 2023 6:49PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی – آئی ٹی اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل ممبئی میں منی کنٹرول انڈیا فنٹیک کانکلیو سے خطاب کریں گے۔

جناب راجیو چندر شیکھر، بھارت میں فن ٹیک ایکو نظام کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کریں گے اور اس بارے میں بھی بات کریں گے کہ متحدہ ادائیگیوں سے متعلق دو مختلف ٹکنالوجیز کے نقطۂ اتصال پر مبنی نظام (یو پی آئی)، بھارت کے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کی سب سے بڑی کامیابی کی داستانوں میں سے ایک ہے۔

ان کے خطاب کے بعد منی کنٹرول کی ڈپٹی ایڈیٹر محترمہ شویتا پنج اور منی کنٹرول کے اسٹارٹ اپس اینڈ نیو اکانومی ایڈیٹر-ٹیک جناب چندر آر۔ سریکانت کی ثالثی میں تبادلۂ خیال کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

جناب راجیو چندر شیکھر 7 مارچ کی صبح ممبئی پہنچیں گے اور اسی دن دیر شام نئی دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع م۔ت ح۔

07.03.2023

   U- 2396       


(Release ID: 1904792)
Read this release in: English , Hindi