وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ٹی روپر امرتسر میں جی- 20 اجلاس  کی میزبانی کے فرائض انجام دیگا جس کا موضوع ہے’تعاون کے ذریعے تحقیق اور اختراع کو مضبوط بنانا‘

Posted On: 06 MAR 2023 4:25PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روپڑ (آئی آئی ٹی روپڑ) امرتسر میں 15تا17 مارچ 2023 کو ’’تعاون کے ذریعے تحقیق اور اختراع کو مضبوط بنانے‘‘ کے موضوع پرتعلیم سے متعلق دوسری ورکنگ گروپ میٹنگ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اس تقریب میں جی20 کے رکن ممالک کے مباحثوں کے ذریعے تحقیق اور اختراعات کے لیے متعلقہ پالیسیوں اور بہترین طریقوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس تقریب کے ذریعے، حکومت جی 20 کے رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کو استوار کرے گی اورایس ڈی جی کے مقاصد تک پہنچنے میں ہرملک کے مسائل کے حل اجتماعی طور پر فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس میٹنگ ان طریقوں اور حکمت عملیوں پر بھی توجہ مرکوزکی جائے  گی جن پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے،جس میں  کوآپریٹو اقدامات، بہت سے شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی  وغیرہ شامل ہیں۔

اس اجلاس کے شرکاء میں بین الاقوامی اداروں جیسے کہ یونیسکو، یونیسیف، عالمی بینک اور او ای سی ڈی کے نمائندے شامل ہیں۔

 

اس  اجلاس  میں تحقیق اور اختراع کے ساتھ ساتھ جی20 کے رکن ممالک کی کارکردگی پر تعاون کے اثرات پر زور دیا جائے گا۔ تحقیق اور اختراعات پر کلیدی اجلاس منعقد کیے جائیں گے جو ممالک کے اندر مختلف قسم کی نابراری  کو کم کرنے کے لیے پائیدار زراعت کے لیے اختراعات، زیادہ پیداوار حاصل کرنے اور خوراک کے ضیاع کو کم کرنے میں رول اور ماحولیات کے تعلق سے شعور پیدا کرنے واختراعات میں مدد کریں گے اور یہ  ماہرین تعلیم کو سستی اور پائیدار توانائی پر تحقیق اور اختراع سےمنسلک کریں گے اور انہیں  ایک ذمہ دار صنعت کار بنانے میں مدد کریں گے۔

 میٹنگ میں اس کے علاوہ تحقیق اور اختراعی مواقع تک رسائی پر توجہ مرکوز کی گئی، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ گروپوں کے بارے میں خیالات پر تبادلہ خیال، جدت طرازی کو فروغ دینے اور تحقیقی مباحثوں کو بہتر بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کی حکمت عملی بنانے میں بھی مدد ملے گی تاکہ جی 20 کے رکن ممالک کے درمیان کارروائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم  کیاجاسکے۔

آئی آئی ٹی روپڑ کےڈائریکٹرپروفیسر راجیو آہوجانے کہا کہ تعلیم کی وزارت کی طرف سے آئی آئی ٹی کے لیے مختص جی- 20 پروگرام کثیر شراکت داروں کے تعاون کے لیے ایک خاکہ وضع کیے جانے کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔ ایک ہی وقت میں، تحقیقی مواد تک رسائی اور فراہمی کو آسان بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ صنعت اور تعلیم کے فرق کو پُر کیا جا سکے، نیز تحقیق اور اختراعات کے لیے متعلقہ پالیسیوں اور طریقوں کی دریافت اور شناخت کی جا سکے۔

اس طرح، ’واسودھائیو کٹمبکم‘ کے ایک زمین، ’ایک خاندان، ایک مستقبل ‘کے موضوع  پر عمل کرتے ہوئے - ، جی20 کے رکن ممالک کے درمیان معیاری تحقیق کے لیے طویل مدتی تعاون قائم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، 100 اسٹالوں کے ساتھ خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز اور اختراعات کی ایک نمائش بھی آئی ٹی آئی کی جانب سے مندوبین کے لیے اس شاندار تقریب کے ایک حصے کے طور پر لگائی جا رہی ہے۔ ان اسٹالز میں ہندوستان اور جی20 کے رکن ممالک کے اسٹارٹ اپس/ٹیکنالوجیز کو پیش کیا جائے گا تاکہ بنی نوع انسان  کی بہتری کے لیے اختراعات کے عالمی منظرنامے کا تجربہ کیا جاسکے۔

اس سمینار میں شامل شرکاء درج ذیل ہیں:

1.       ہرجی20 رکن ملک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے جی20 کے تعلیم سے متعلق  ورکنگ گروپ کے اراکین۔

2.       جی20 رکن ممالک میں منتخب تعلیمی اداروں کے نمائندے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دینے کے اقدامات میں مصروف ہیں تاکہ سبھی کے لیے سیکھنے کے معیاری مواقع کو یقینی بنایا جا سکے اور سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنایا جا سکے۔

3.       بھارت اور جی- 20 ممالک کے علمی شراکت داروں کے نمائندے۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران،جی20 کے تمام رکن ممالک نے مخصوص عالمی خدشات کے شواہد پر مبنی حل پیدا کرنے کے لیے تحقیقی تعاون کو وسعت دینے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔لہٰذا ایس ڈی جی  4-ایجوکیشن 2023 ایجنڈا کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے تحقیق اور اختراعات سے متعلق قابل ذکر پیش رفت کو بروئے کار لایا جائے تاکہ سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنایا جا سکے، زندگی بھر سیکھنے کو فروغ دیا جائے اور سیکھنے کے عمل میں حائل خامیوں کو دور کیاجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش م۔ ع ن۔

U-2390


(Release ID: 1904785)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi