سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

’’پروفیسر جی این رام چندرن کی پیدائش کی صدسالہ تقریبات کے موقع پر پروٹین سے متعلق بایو کیمسٹری پر خصوصی شمارہ‘‘

Posted On: 06 MAR 2023 6:22PM by PIB Delhi

نامور اسٹرکچرل یعنی ساختیاتی ماہر حیاتیات پروفیسر جی این رام چندرن کی پیدائش کی صد سالہ یاد میں بھارت کی جی20 صدارت کے تحت  سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر ، نئی دہلی نے ڈیارٹمنٹ آف بایو کیمسٹری، فیکلٹی آف سائنس، ایم ایس یونیورسٹی آف بڑودہ، گجرات، انڈیا کے ساتھ مل کراپنے اعلیٰ درجہ کے ایس سی آئی -انڈیکسڈ جریدے انڈین  جرنل آف بایوکیمسٹری اینڈ بایوفزکس (آئی جے بی بی) کا ایک خصوصی شمارہ ’’مالیکیولر اسٹرکچر آف پروٹینس اِن ہیلتھ اینڈ ڈیزیزیز‘‘ یعنی (صحت میں پروٹین کی سالماتی ساخت اوربیماریاں) کے موضوع پر شائع کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے۔

یہ خصوصی شمارہ پروفیسر جی این کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کیے گئے جائزے اور اصل تحقیقی مضامین کو شائع کرے گا جو پروٹین کا جشن منانے سےمتعلق ہیں اور جس کااہتمام  3-4 مارچ 2023 کے دوران شعبہ بایو کیمسٹری، فیکلٹی آف سائنس، ایم ایس یونیورسٹی آف بڑودہ  گجرات نے کیا تھا۔اس کانفرنس میں  بایو کیمسٹری شعبے سے تعلق رکھنے والے بھارت اور بیرون ملک کے نامور افراد نے شرکت کی جس میں پروفیسر کنی آر منجوناتھا، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور؛آئی آئی ایس سی ، بنگلور سے پروفیسر سدھارتھ پی سرما اور پروفیسر ڈی این راؤ؛بیلور کالج، یو ایس اے سے  پروفیسربی وی وی پرساد ؛ آئی آئی ایس ای آر موہالی سے پروفیسر پورنانند گپتاسرما؛ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اے ناگ، آئی آئی ٹی گاندھی نگر سے ڈاکٹر شرد گپتا؛ ایس یو این وائی ، بفیلو ، یو ایس اے سے ڈاکٹر ڈیوڈ ہیپنر ؛ امریکہ کی ٹیکساس یونیورسٹی کے ڈاکٹر وشال ایم گوہل نے شرکت کی۔ کانفرنس کے کنوینر پروفیسر سی آر پربھا نے اس شاندار آنے والے خصوصی شمارے کے لیے مل کر کام کرنے پر رضامندی کے لیے آئی جے بی بی کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر اسٹیفن دیمتروف ،ڈاکٹر ڈی این راؤ، ایگزیکٹو ایڈیٹر،آئی جے بی بی ؛ پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر،سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر ؛ ڈاکٹر جی مہیش، سربراہ، ریسرچ جرنلز اور ڈاکٹر این کے پرسنا، سائنٹیفک ایڈیٹر،آئی جے بی بی کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش م۔ ع ن۔

U-2382



(Release ID: 1904780) Visitor Counter : 89


Read this release in: Hindi , English