زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کسانوں سے لے کر صنعت تک، سب کو زراعت میں بہترین کارکردگی کے لیے، مل کر کام کرنا چاہیے  - جناب  تومر


مرکزی وزیر زراعت نے آئی سی اے آر، زرعی یونیورسٹیوں اور صنعتوں کی کانفرنس میں شرکت کی

آئی سی اے آر کے ذریعہ تیار کردہ تکنیکوں سے باہمی فائدے حاصل کرکے، زراعت کے شعبے سمیت ملک کو فائدہ پہنچانے کا مقصد

Posted On: 06 MAR 2023 6:18PM by PIB Delhi

زرعی تحقیق کی ہندوستانی  کونسل (آئی سی اے آر) اور اس سے منسلک اداروں، زرعی یونیورسٹیوں اور صنعتوں کی ایک کانفرنس آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے اس میں شرکت کی۔ کانفرنس کے ذریعے، آئی سی اے آرکا مقصد صنعت، تحقیق اور اکیڈمی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، جو آئی سی اے آرکی ٹیکنالوجیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاکہ باہمی فائدے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، یہ معاہدہ طویل مدت میں زراعت کے شعبے سمیت ،ملک کو وسیع پیمانے پر فائدہ پہنچا سکے۔ آئی سی اے آرسے وابستہ 100 سے زیادہ اداروں کے ساتھ زرعی یونیورسٹیوں میں مختلف زرعی سہولیات ہیں جن میں پوری طرح سے لیس تحقیق/ترقیاتی سہولیات، لیبارٹریز/بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں جنہیں عوام کی بھلائی کے لیے باہمی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FHPD.jpg

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا کہ اگر اس بارے میں رائے ملتی ہے کہ صنعتیں آئی سی اے آر کے ذریعہ کی گئی تحقیق کو کس طرح لاگو کرسکتی ہیں، ایک دوسرے کی تکمیل کرکے اسے آگے کیسے لے جا سکتی ہیں، نچلی سطح پر کام کرنے والی صنعتیں کیا چاہتی ہیں، تو اس کی فراہمی کی جائے گی۔ دنیا میں ہماری زرعی مصنوعات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ یہ یقینی بنانا ہر کسی کی ذمہ داری ہے کہ ہماری مصنوعات کا معیار اچھا ہو۔ اس شعبے میں موجود خامیوں یا خلا کو پر کرنے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی ساتھ ہندوستان موجودہ بین الاقوامی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے زراعت کے شعبے میں کس طرح بہترین کارکردگی حاصل کرسکتا ہے، اس ضمن میں کسانوں سے لے کر صنعت تک سب کو اس سمت میں مل کر کام کرنا چاہیے۔ امرت کال کے دوران اس طرح کے مباحثے کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ ہماری سوچ ہندوستان سے دنیا کی توقعات کو پورا کرنے کی طرف ہونی چاہئے۔ دنیا کے سیاسی منظر نامے پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو پیش کرنے اور اسے مزید مضبوط کرنے کے لیے اور اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے کہ ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر کھڑا ہونا چاہیے (امرت کال)۔ اس مقصد کی طرف ہماری جامع اور معنی خیز بحث بہت ضروری ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی خود اس سمت میں سوچتے ہیں اور یہ ان کا اصرار ہے کہ دوسروں کو بھی اس سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔ عالمی منظر نامے میں ہندوستان کے بارے میں رائے تیزی سے بدل رہی ہے، جسے بدلنے اور تیزی سے قائم کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے اور تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ ہندوستان نے زراعت کے شعبے میں کافی ترقی کی ہے، لیکن زراعت کے شعبے میں بہت سے چیلنجز ہیں، ان کی نشاندہی کرکے ان کے حل کی سمت کام کیا جا رہا ہے، اس لیے زرعی شعبے کو ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سمت میں مزید بحث ہونی چاہیے۔ روایتی زراعت سے آگے بڑھ کر منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ ساتھ لیب سے لے کر زمین تک ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی سی اے آر سے وابستہ سائنسدانوں نے کافی قابل ذکر تحقیق کی ہے، جو آج ملک اور دنیا کے لیے مفید ہے۔ ایک وقت تھا جب ہم دنیا سے سیکھنا چاہتے تھے لیکن آج دنیا زراعت کے شعبے میں ہندوستان سے سیکھنا چاہتی ہے۔ اس سمت میں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسانوں کو اچھی معلومات اور ٹیکنالوجی کا فائدہ ملے، پیداوار کا معیار بہتر ہو، فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کم ہوں اور زرعی شعبے میں نجی سرمایہ کاری بڑھے۔ حالانکہ حکومت ہند ان سب پر اپنی سطح پر کام کر رہی ہے، جس کے نتائج ہم سب کے سامنے ہیں۔ لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ کسان، ان کی پیداوار، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ صنعتوں کے علاوہ ان سب کو ایک ساتھ  لے کر چلا جائے توپھر اس سے معیشت مضبوط ہوگی۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسان کو اس کی پیداوار کی مناسب قیمت ملے۔ اس لیے صنعت کا حصہ اہمیت رکھتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00226DG.jpg

وزیر مملکت (زراعت) جناب کیلاش چودھری؛ آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، ؛ کانفرنس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پروین ملک، سی ای او، ایگرینویٹ انڈیا لمیٹڈ، - آئی سی اے آر کی تجارتی شاخ؛ صنعت کے نمائندوں کے ساتھ جناب  ہیمیندر ماتھر اور جناب  سلیل سنگھل نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DQQG.jpg

*****

U.No. 2368

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1904685) Visitor Counter : 208


Read this release in: English , Hindi