ریلوے کی وزارت

ریلوے بورڈ آنے  والے بین الاقوامی  یوم خواتین کے ایک حصے کے طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ دینے اور اس کا جشن  منانے کے لیے ’’واکاتھون‘‘ کا انعقاد کرے گا

Posted On: 06 MAR 2023 4:39PM by PIB Delhi

 

 بین الاقوامی یوم خواتین دنیا بھر میں ہر سال 8 مارچ کو خواتین کی کامیابیوں کا جشن  منانے کے لیے منایا جاتا ہے۔

آنے والے  بین الاقوامی یوم خواتین  کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ریلوے بورڈ اور ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ نے خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ دینے  اور اس کا جشن منانے کے لیے آج یعنی 6 مارچ 2023 کو  نئی دہلی  میں ریل بھون سے بوٹ کلب تک اور  پھر واپسی  کے لئے ایک ’واکا تھون‘‘ کا اہتمام کیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے کی 150 خاتون ملازمین بشمول نامور کھلاڑی، صف اول کی خواتین ملازمین، آر پی ایف کی اہلکار اور ریلوے بورڈ کی  افسران نے واکاتھون میں  شرکت کی۔ واکاتھون کے دوران ریلوے بورڈ کی ممبر فائننس محترمہ انجلی گوئل  اور ممبر آپریشنز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ محترمہ جیا ورما سنہا بھی موجود تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2365

                          



(Release ID: 1904667) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Marathi , Hindi