خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اترپردیش کے آگرہ میں موٹے اناج سے متعلق دوروزہ مہوتسو کا انعقادکیا گیا


وزیر مملکت  ایس   پی سنگھ بگھیل  نے  موٹے اناج  کی کاشت  کی حوصلہ افزائی کے لئے  گیہوں کے مقابلے جوار کی کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) کی حد کو زیادہ مقرر کرنے  کے وزیر اعظم  کے فیصلے کی ستائش کی

جناب بگھیل نے موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کو  کرشی انتودیہ کا وقت بتایا

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں موٹے اناج  پر مبنی خرید کیندر قائم کئے گئے ہیں

Posted On: 04 MAR 2023 8:02PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کی جانب سے اتر پردیش کے آگرہ  میں تین سے چار مارچ  2023  تک دوروزہ موٹے اناج کے مہوتسو کا انعقادکیا گیا۔قانون وانصاف کے وزیر مملکت  پروفیسر ایس  پی سنگھ بگھیل نے اس  ایوینٹ کا افتتاح کیا۔ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت   میں  ایڈیشنل   سکریٹری   سمیت  متعددشخصیات  بھی اس موقع پر موجودتھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NDLI.jpg

  افتتاحی خطاب کے دوران پروفیسر ایس  پی سنگھ بگھیل نے   گیہوں سے زیادہ موٹے اناج کی کم از کم قیمت مقرر کرنے  کے وزیراعظم  نریندر مودی کے فیصلے   کی ستائش کی کیونکہ اس سے   موٹے اناج کی کاشت  کو اپنانے ، خاص  طورسے ان خطوں میں جہاں  پانی کی قلت  ہے، کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

بگھیل نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مستقبل کوششوں کی بدولت  اقوام متحدہ  نے  2023  کو موٹے اناج  کا بین الاقوامی سال قراردیا اور  عالمی سطح  پر اس  پہل کی حمایت کرنے میں  بھارت کو سب سے آگے رکھا  اور موٹے اناج کے تعلق سے  اس کی ایک مضبوط  پہچان بنائی گئی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026M1I.jpg

  جناب بگھیل نے جوار کے بین الاقوامی سال کو  کرشی انتودیہ  (کسانوں کی ترقی ) کا وقت بتایا۔  انہوں نے کہا کہ عام  طورپر موٹے اناج کو   غربت پرمبنی  طرز زندگی سے  جڑا ہوا مانا جاتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس  تصور  کو بدلنے کے لئے بیداری  پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر موصوف ، جو آگرہ سے رکن  پارلیمنٹ ہیں ،  نے  موٹے اناج   کے مہوتسوکی  پہل اور  اس ایوینٹ کے انعقاد کے لئے تمام اضلاع میں سے   ایک کے طورپر  آگرہ کو منتخب کرنے  پر   ڈبہ بند خوراک  کی صنعتوں کی وزارت  کا شکریہ اد ا کیا۔ اترپردیش   ،  ہندوستان میں  سب  سے اناج  پید اکرنے والی ریاست ہے ۔ 21-2020 میں  ملک کے کل اناج کی پیداو ار میں تقریباََ  18.89 فیصد  ( 58.32 ملین میٹرک ٹن )  حصہ  اسی ریاست کا ہے۔سال  20-2019  میں  اترپردیش میں   2171836.00 میٹرک  ٹن  موٹے اناج کی پیداوار   ہوئی ہے ۔ مختلف قسم کے موٹے اناج  جیسے جوار ( سورگم)، پرل  باجرہ  ، کودو  اور بارن یارڈ  باجرہ  ہیں،  یہ خاص  طورپر اترپردیش میں  پیدا ہوتے ہیں۔ آگرہ ضلع میں   مختلف قسم کے موٹے اناج   خاص  طورپر  سورگم   اور پرل   باجرہ  کی  پیداوار ہوتی ہے۔سال  20-2019  میں آگرہ میں  99 میٹرک  ٹن جوار  اور  293964 میٹرک  ٹن  پرل   باجرے کی  پیداوار ہوئی تھی۔

موٹے اناج  کے ثقافتی   اثرات کے بارے میں  جناب بگھیل نے کہا کہ آزادی کے بعد  پہلی مرتبہ ملک میں موٹے اناج  پرمبنی خرید  کیندر قائم کئے گئے ہیں اور اس  طر  ح کے اقدامات سے  بین الاقوامی موٹے اناج  کی  پہل  میں  کافی تعاون  حاصل  ہوگا۔اس کے  علاوہ انہوں نے موٹے اناج کے غذائی فوائد کا بھی ذکرکیا۔ وزیرموصوف نے یہ بھی بتایاکہ کس  طرح  موٹا اناج  ذیا بیطس  جیسے صحت مسائل سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LYX1.jpg

  ڈبہ بند  خوراک کی صنعتوں کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری  جناب منہاج عالم نے بتایا کہ  حکومت   ،  ملک کی  20 ریاستوں اور 30 اضلاع میں موٹے اناج کے مہوتسو کا انعقاد کررہی ہے اور یہ اضلاع   موٹے اناج کی تیار ی میں شامل  اہم خطوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو موٹے اناج کے مہوتسو کے مقاصد اور اہم خصوصیات نیز موٹے اناج کی تیاری  کے لئے جامع  نقطہ نظرکی اہمیت  کے بارے میں  بتایا ۔ انہوں نے موٹے اناج کی مختلف خوبیوں  جیسے کم  پانی کی ضرورت اور علاقے کے مطابق  سازگار حالات  پر بھی بات کی ، جو موٹے اناج کو  تجارتی  طورپر  اگائی جانے والی فصلوں  کے سامنے  مناسب  متبادل بناتا ہے۔موٹا اناج   مہوتسو کی میز بانی کرنے والی   ریاستوں میں  مدھیہ  پردیش  ، بہار ، تلنگانہ ،تمل ناڈو ، اترپردیش  ،آسام ، گجرات  ، آندھر ا پردیش  ،  اتراکھنڈ ،اوڈیشہ  ، پنجاب  ، کیرالہ ،راجستھان ، ہماچل پردیش  ،کرناٹک ، مہاراشٹر  ، چھتیں  گڑھ  ،  ہریانہ ،مغربی  بنگال اور جھارکھنڈ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00432V2.jpg

  وزیرموصوف نے موٹے اناج کی اہمت اور اس  پر مبنی قدر میں اضافہ   سے متعلق مصنوعات  کے لئے  بازار  کے  بے  پناہ امکانات  کا ذکر کیا۔ جناب عالم نے  اترپردیش  میں  موٹے اناج کی تیاری  کے مواقع کے بارے میں بتایا ۔  انہوں نے  ڈبہ بند خوراک   کی صنعتوں کی وزارت کے ذریعہ  ڈبہ بند خوراک کے شعبوں  کی مدد  کرنے کے  لئے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں   شراکت داروں کو بتایا  نیز وزیر موصو ف  نے ویلیو چین  میں مالی  ، تکنیکی اورکاروباری مدد فراہم کرکے  چھوٹی سطح کی ڈبہ بند خوراک کے اداروں کو بااختیار  بنانے میں  چھوٹے  پیمانے کی  ڈبہ بند  خوراک   کی صنعتوں کے تعاو ن کا  ذکر کیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005O7MU.jpg

  دوروزہ ایوینٹ کا مقصد موٹے  اناج  پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ تمام شراکت داروں کو   ایک مشترکہ پلیٹ فارم  پر اکٹھا کرنا اور متعدد سرگرمیوں  کا  انعقاد تھا۔ان  سرگرمیوں  میں  مختلف موٹے اناج  پر مصنوعات کی نمائش   و فروخت   ،  لائیو کچن اور موٹے  اناج ریسیپی کی نمائش  ، کھانا بنانے کا مقابلہ  ، پینٹنگ مقابلہ  ، کامیاب کہانیوں کو مشترک کرنا شامل ہیں ۔ موٹے اناج  کی تیاری سے متعلق  معلوماتی سیشن  ، ڈبہ بند خوراک  میں شامل  صنعتی ماہرین اور چھوٹے  پیمانے کی ڈبہ بند خوراک کے اداروں  ایس ایچ  جیز ، ایف  پی اوز  کے درمیان  آپسی بات چیت  کا سیشن   اور اس کے بعد  ثقافتی  پروگرام شامل تھے۔

اس کے علاوہ  وزارت  ، موٹے اناج کے  مہوتسو کے تحت   نئی دلی کے پرگتی میدان میں تین سے پانچ  نومبر  2023 تک ایک میگا فوڈ ایوینٹ  ورلڈ فوڈ انڈیا 2023  کا بھی انعقاد کرے گی تاکہ تمام شراکت داروں   یعنی  اناج کی پیداوار کرنے والے   ،  ڈبہ بند خوراک  کی تیاری کرنے والے  ،آلات سازی  ، لاجسٹکس  کمپنیاں  ، کولڈ چین کمپنیاں  ،  ٹکنالوجی  کے  فراہم کنندگان  ، ماہرین تعلیم  ، اسٹارٹ اپ اور اختراع کاروں   ، خوراک  کے خردہ فروش   وغیرہ کو  ایک منفرد پلیٹ فارم  مہیا کیا جاسکے  جہاں وہ  اپنے مسائل اورترقی سے  متعلق امور پر بات چیت  کرسکیں ۔ یہ ایوینٹ  اہم عالمی اور گھریلو  خوراک کی کمپنیوں    کی معزز شخصیات  ، عالمی سرمایہ کاروں اور کاروباری ہستیوں  کا اب تک کا سب سے بڑا  پروگرام ہونے والا ہے ، جو  ہندوستان کو   خوراک کے تناظر میں   مضبوطی  فراہم کرے گا۔

 

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-2356

 


(Release ID: 1904543) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Marathi