عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور مدھیہ پردیش کے  سائنس و ٹیکنالوجی اور ایم ایس ایم ای کے وزیر، جناب اوم پرکاش سکلیچا ،بھوپال میں ‘‘اچھی حکمرانی کے طورطریقوں کے بارے میں ایک 2 روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کریں گے


کانفرنس میں ڈیجیٹل اقدامات اور شہریوں کو ڈیجیٹل کے لحاظ سے بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے پر  تبادلہ خیال کیاجائے گا

مندوبین ہندوستان میں ای خدمات، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ای گورننس ماڈل کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے

Posted On: 05 MAR 2023 5:39PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آرپی جی)، حکومت مدھیہ پردیش کے تعاون سے 6اور 7 مارچ 2023 کو بھوپال میں ‘‘اچھی  حکمرانی  کے طورطریقے ’’کے موضوع پر ایک  دو روزہ علاقائی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس تقریب میں  پورے بھارت سے تقریباً 200 مندوبین شرکت کریں گے۔

  عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور مدھیہ پردیش کے  سائنس و ٹیکنالوجی اور ایم ایس ایم ای کے وزیر، جناب اوم پرکاش سکلیچااس  روزہ ایونٹ کا افتتاح کریں گے۔ ڈی اے آرپی جی کے سکریٹری شری وی سرینواس بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مدھیہ پردیش حکومت کے چیف سکریٹری جناب اقبال سنگھ بینس بھی افتتاحی اجلاس میں موجود ہوں گے۔ اختتامی اجلاس کے دوران، مرکزی وزیر، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ایم ایس ایم ای ، جناب اوم پرکاش سکلیچا اور عزت مآب وزیر، کوآپریٹو اور پبلک سروس مینجمنٹ، جناب اروند سنگھ بھدوریا، حکومت مدھیہ پردیش اجتماع سے خطاب کریں گے۔ شری ونود کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری، حکومت مدھیہ پردیش اور شری امر ناتھ، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی اے آرپی جی بھی اختتامی  اجلاس سے خطاب کریں گے۔

افتتاحی اجلاس کے دوران ڈی اے آرپی جی @2022 پر ایک فلم کی نمائش کی جائے گی۔

جناب این بی ایس راجپوت، جوائنٹ سکریٹری، ڈی اے آرپی جی حکومت ہند،‘‘ڈیجیٹل سیکرٹریٹ-مستقبل کی راہ’’ کے موضوع پر پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شری بھرت لال، ڈی جی، این سی جی جی، ‘‘ ای سروس ڈیلیوری’’ کے موضوع پر دوسرے اجلاس  کی صدارت کریں گے۔ تیسرے اجلاس کی صدارت حکومت مدھیہ پردیش کے پرنسپل سکریٹری شری نکنج سریواستو کریں گے، اجلاس کا موضوع ہے ‘‘ بنیادی سطح پرڈجیٹل پہل قدمیاں ’’۔

افتتاحی سیشن کے بعد، شری سری ناتھ چکرورتی، سینئر وی پی، این آئی ایس جی، 'کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل اقدامات' کے موضوع پر چوتھے اجلاس  کی صدارت کریں گے۔ جبکہ پانچواں اجلاس صرف مدھیہ پردیش کے ڈیجیٹل اقدامات کے لیے ہوگا۔ حکومت مدھیہ پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب ونود کمار کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں "مدھیہ پردیش کے ڈیجیٹل اقدامات" کے موضوع پر پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی۔ اس سیشن کے دوران سائبر تحصیل اور اے آئی ایم ایل فصل کی پیشین گوئیاں، ریاست کے ڈیجیٹل اقدامات کو پیش کیا جائے گا اور اس پر غور کیا جائے گا۔

دوسرے دن، چھٹے اجلاس ‘‘سرکاری ڈجیٹل پلیٹ فارم  - مرکزی وزارتیں، محکمے اور ریاستیں’’ میں پریزنٹیشنز پیش کیے جائیں گے، جس کی صدارت شری امر ناتھ، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی اے آرپی جی کریں گے۔ ساتویں اجلاس  کی صدارت پروفیسر انجلی کوشک، ایم ڈی آئی، گڑگاؤں  کریں گے اجلاس کا موضوع ہوگا‘‘سماجی اقتصادی ترقی کے لیے ڈیٹا شیئرنگ اور اس کا استعمال’’ ۔ محترمہ الکا مشرا، ڈی ڈی جی (این آئی سی) اور پروفیسر پرشانت سلوان، آئی آئی ایم اندور کی صدارت میں منعقدہونے والے آٹھویں اجلاس کے دوران   ‘‘جی آئی جی ڈبلیو اورقابل رسائی سے متعلق رہنما خطوط پرعملدرآمدکرنے والے بہترین ویب اورموبائیل پہل قدمیاں ’’ کے بارے میں پریزنٹیشنز پیش کیے جائیں گے۔ نویں اجلاس کا موضوع ہے :‘‘اسٹارٹ اپس کے ساتھ اشتراک میں ڈجیٹل پہل قدمیاں’’ ۔ اس اجلاس کی صدارت محترمہ الکامشرا ، ڈی جی ،(این آئی سی )اور آئی آئی ایم اندورکے پروفیسرپرشانت  سلوان  کریں گے ۔

یہ کانفرنس مرکز، ریاستی اور ضلعی سطح پر مختلف انتظامی اصلاحات کے ذریعے حکومت اور شہریوں کو قریب لانے کی کوشش ہے۔ یہ ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے استعمال سے اگلی نسل کی اصلاحات اور ایجادات کو آگے بڑھاتے ہوئے ‘‘زیادہ سے زیادہ حکمرانی ، کم از کم حکومت’’ کے پالیسی مقصد کے ساتھ عمل میں لائی  جا رہی ہے، جس میں ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کواختیارکرنے اور آئی سی ٹی منیجمنٹ کے استعمال کے ساتھ   حکومتی عمل کی ری انجینئرنگ، ای سروسز تک عام  رسائی،  اورضلع کی سطح پر ڈیجیٹل پہل قدمیوں  میں عمدگی شامل ہے۔

***********

 (ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U-2340


(Release ID: 1904523) Visitor Counter : 117


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi