زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری کا کہنا ہے کہ کم از کم25 فیصدکاشتکاری نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری کی تکنیکوں پر ہونی چاہیے


"وزیراعظم مودی کا مقصد کسانوں کی فلاح و بہبود کے چار مراحل ہیں، یعنی اعلیٰ بیج، کام کرنے کی لاگت کو کم کرنا، اسٹوریج اور نقل و حمل کو بہتر بنانا، اور بازاروں کو فعال کرنا"

ڈی اے آر ای   کے سکریٹری اورآئی سی اے آر کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک کا کہنا ہے کہ ہر آئی سی اے آر ادارہ کسانوں کے فائدے کے لیے سالانہ ایک تربیتی پروگرام منعقد کرے گا۔

تین روزہ پوسا کرشی وگیان میلہ، ‘موٹے اناج(شری انا) کے ذریعے غذائیت، خوراک اور ماحولیاتی تحفظ’ کے موضوع پر اختتام پذیر

Posted On: 04 MAR 2023 9:06PM by PIB Delhi

تین روزہ (02-04 مارچ، 2023) طویل پوسا کرشی وگیان میلہ جس کا موضوع ‘موٹے اناج (شری انا)کے ذریعے غذائیت، خوراک اور ماحولیاتی تحفظ ’تھااور جو آئی سی اے آر-انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی کے وسیع کیمپس میں منعقد ہوا، آج اختتام پذیر ہوگیا۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے وزیرمملکت جناب کیلاش چودھری اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B2B5.jpg

آئی سی اے آر-آئی اے آر آئی کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر اشوک کمار سنگھ نے مہمان خصوصی اور دیگر معززین کا خیرمقدم کیا۔ تقریب کے دوران چھ ساتھی کسانوں اور 42 اختراعی کسانوں کو آئی اے آر آئی اختراعی کسان ایوارڈ’سے نوازا گیا، جن میں خواتین کسان بھی شامل تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EA0X.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E41W.jpg

جناب کیلاش چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی کھیتی کی پیداوار14-2013 میں 265 ملین ٹن سے بڑھ کرگزشتہ سال 315 ملین ٹن تک پہنچ گئی اور رواں مالی سال میں 324 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے چار مراحل کا ہدف رکھا ہے، یعنی اعلیٰ معیار کے بیج، کام کی لاگت کو کم کرنا، ذخیرہ اندوزی اور نقل و حمل کو بہتر بنانا، اور منڈیوں کو فعال کرنا، - کسانوں کی پیداوار کے لیے منافع بخش قیمتیں فراہم کرنا۔

جناب چودھری نے کہا کہ وزارت زراعت نے آئی سی اے آر سے کہا ہے کہ زرعی زمین پر کم از کم 25 فیصد کاشتکاری نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری کی تکنیکوں پر ہو۔ انہوں نے غذائی تحفظ کے لیے موٹے اناج کی اقسام کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نئی اور اختراعی فارم ٹیکنالوجیز خوراک اور ماحولیاتی تحفظ کے مرکزی کردار کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور فصلوں کی اقسام کاشتکاروں تک بغیر کسی وقفے کے پہنچنا چاہیے اور کسانوں کا اعتماد جیتنے کے لیے کسانوں کے کھیتوں میں ان کا مظاہرہ ہونا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DM3X.jpg

جناب چودھری نے کہا کہ حکومت مختلف اسکیموں جیسے پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا، سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم، نامیاتی زراعت اور روایتی زراعت کی ترقی اسکیم (پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا) کے تحت زراعت میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056EFN.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ آئی سی اے آر کا ہر ادارہ  کسانوں کے فائدے کے لیے سالانہ ایک تربیتی پروگرام منعقد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پرگتی (ترقی) اور پراکرتی (فطرت) کو ایک ساتھ چلنا ہے۔ ڈاکٹر پاٹھک نے کہا کہ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، جنہوں نے حال ہی میں پوسا کیمپس میں تقریباً دو گھنٹے گزار کرآئی سی اے آر- آئی اے آر آئی کا دورہ کیا، نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کا زرعی تحقیقی مرکز دنیا میں نمبر 1 ہے۔

ملک بھر سے کسانوں کی بڑی تعداد نے پوسا کرشی وگیان میلہ 2023 کا دورہ کیا اور گندم، سرسوں، دال، چنے، سبزیوں، پھولوں اور پھلوں کی فصلوں کی موسمیاتی لچکدار اقسام کے لائیو مظاہرے سے استفادہ کیا اور مربوط کاشتکاری کے بارے میں مفید اور پیشگی معلومات حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر (توسیع) ڈاکٹر رابندر ناتھ پڈاریا،سی اے ٹی اے ٹی، آئی سی اے آر-آئی اے آر آئی کے انچارج  ڈاکٹر جے پی ایس دبااس اور دیگر معززین بھی  موجود تھے۔

اس میگا ایونٹ کا اہتمام آئی سی اے آر-انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا۔ تین روزہ میگا کسانوں کے میلے کے دوران ملک بھر میں آئی سی اے آر کے کئی اداروں نے حصہ لیا اور موٹے اناج (شری انا)، کسان دوست ٹیکنالوجیز، اختراعات اور مصنوعات کی خصوصی نمائش کی گئیں۔

**********

(ش ح ۔ا ک۔ج ا)

U -2347



(Release ID: 1904485) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Telugu