زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت تومر نے جھارکھنڈ کے گملا ضلع میں کثیر مقصدی میگا کسان میلے کا افتتاح کیا
جس وقت ہم اپنی آزادی کا صد سالہ جشن منائیں گے، اس وقت تک ہندوستان کو ایک عالمی گرو کے طور پر ابھرنا چاہئے اور دنیا کو کہنا چاہیے ’ انڈیا دی بیسٹ‘ - جناب تومر
Posted On:
03 MAR 2023 6:37PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج جھارکھنڈ کے گملا ضلع کے بشنو پور میں منعقدہ ضلعی سطح کے کثیر مقصدی میگا کسان میلے کا افتتاح کیا۔ وکاس بھارتی، بشن پور کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر، اس میلے کا اہتمام کرشی وگیان کیندر ( کے وی کے)، گملا نے کیا تھا، جو وکاس بھارتی کے احاطے میں اور اس کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کر رہا ہے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی شخصیت اور کام، ان کے ویژن اور عزم کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ آج دنیا ہندوستان کی طرف اس امید سے دیکھ رہی ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہندوستان بحران میں ہماری مدد کرے گا۔ جناب تومر نے کہا کہ اب سے امرت مہوتسو، امرت کال تک جب ہندوستان کی آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے، ہمارے ملک کو ’وشوا گرو‘ کے طور پر ابھرنا چاہیے اور دنیا کو کہنا چاہیے کہ ’انڈیا دی بیسٹ‘۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم سب مل کر ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘ کے بنیادی منتر کو اپنا کر کام کریں۔ ہر شہری کو اس ذمہ داری کو سمجھ کر کام کرنا ہو گا۔
زراعت کے شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا کہ اس میں اتنی بڑی طاقت ہے کہ نہ مغل اور نہ انگریز اسے ہلا سکے۔ کورونا وبا کے دوران بھی ہمارے زرعی شعبے نے ملکی معیشت کو رواں دواں رکھا۔ کووڈ کے دور میں بھی کسانوں نے بھرپور فصلیں پیدا کیں اور پی ایم مودی کی قیادت میں مرکز کی طرف سے 80 کروڑ لوگوں کو مفت اناج فراہم کیا گیا۔ مودی سرکار کسانوں کی ترقی میں لگی ہوئی ہے۔ ایگری رورل انفراسٹرکچر کی مضبوطی اسی مقصد کے ساتھ کی جا رہی ہے۔
جناب تومر نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بہت سے چیلنجز ہیں، جن سے مسلسل نمٹنا ہوگا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے کسانوں کو فصل بیمہ اسکیم کی طرح ایک حفاظتی کور فراہم کیا ہے، اس اسکیم کے تحت کسانوں کو ان کے نقصان کی تلافی کے لئے 1.30 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے دعووںکا تصفیہ کیا گیاہے۔
کسانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ اگر کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔وزیراعظم مودی کی پہل پر اقوام متحدہ کے ذریعہ موٹے اناج کے بین الاقوامی سال – 2023 کا اعلان کئے جانےکا ذکر کرتے ہوئے، جناب تومر نے کہا کہ کسانوں کو اس سمت میں تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے۔ جھارکھنڈ کو دنیا میں ملیٹس (شری انا) ریاست کے طور پر جانا جانا چاہئے، ریاستی حکومت کو بھی اس سمت میں ٹھوس کوششیں کرنی چاہئیں۔
پروگرام میں ممبران پارلیمنٹ جناب سدرشن بھگت اور جناب سمیر اوراؤں کے ساتھ ساتھبرسا ایگریکلچرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اونکارناتھ سنگھ، مسٹرڈ ریسرچ ڈائریکٹوریٹ، بھرت پور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی کے رائے، وکاس بھارتی کی نائب صدر ڈاکٹر رنجنا چودھری، سکریٹری ڈاکٹر اشوک بھگت (پدم شری)، جوائنٹ سکریٹری مہیندر بھگت اور کے وی کے کے ڈاکٹر سنجے سنگھ کے علاوہ بڑی تعداد میں کسان اور سائنسداں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-2311
(Release ID: 1904189)
Visitor Counter : 133