شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے سورت، بنگلورو، دہلی اور کولکتہ کے درمیان روزانہ براہ راست پروازوں کا آغاز کیا


ان شہروں کے درمیان فضائی رابطے بہتر ہونے سے  خطے میں سیاحت اور تجارت کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی

سورت میں ٹرمنل کی نئی عمارت کے لئے 163 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو فی الحال زیر تعمیر ہے اور 2023 کے وسط تک مکمل ہونے کی امید ہے

Posted On: 03 MAR 2023 5:42PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے آج سورت کو بنگلورو، دہلی اور کولکتہ سے جوڑنے والی کئی براہ راست پروازوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

ائیر ایشیا انڈیا درج ذیل شیڈول کے مطابق 03 مارچ سے  ہفتہ کے تمام دن ،ان 21پروازوں پر ائیر بس 320 جہازوں کو چلائے گی۔

 

نمبر شمار

سے

تک

روانگی

آمد

فرکوئیسی

1

بنگلورو

سورت

14:25

16:15

روزانہ

2

سورت

بنگلورو

16:45

19:00

روزانہ

3

دہلی

سورت

08:20

10:00

روزانہ

4

سورت

دہلی

11:00

12:40

روزانہ

5

کولکتہ

سورت

13:55

16:30

روزانہ

6

سورت

کولکتہ

17:05

19:40

روزانہ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L9RI.jpg

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترا دتیہ سندھیا نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ان نئے راستوں کے شروع ہونے سے سورت، جو پہلے ہی ایک تجارتی اور صنعتی  مرکز ہے، اب ایک بین الاقوامی شہر سمیت 10 شہروں سے جڑ جائے گا۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  2014 سے پہلے سورت صرف  دو شہروں سے جڑا ہوا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LTIQ.jpg

حکومت نے سورت ہوائی اڈے کی ازسر نو تجدید کے لئے 350 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، جس میں سے 163 کروڑ روپے نئی ٹرمنل بلڈنگ کی تعمیر  پر  خرچ ہوگا۔ اس سے مسافروں کی موجودہ  صلاحیت 17.5 لاکھ  مسافرسے بڑھ کر 26 لاکھ مسافر  ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ 72 کروڑ روپے کی سرمای کاری سے ہوئی اڈے کے نئے ایپرن یعنی   ہوائی اڈے پرجہازوں کو  لانے لے جانے والی سڑک پٹی بھی تیار کی جائے گی۔ یہ نئی ٹرمنل بلڈنگ 2023 کے وسط تک مکمل ہوجانے کی امید ہے۔

سورت اور گجرات میں ہوائی رابطوں کے فروغ پر روشنی ڈالتے ہوئے  وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ 2014 سے پہلے سورت سے  ہفتے میں صرف 36 پروازیں ہوا کرتی تھیں،  وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ان میں 322 فیصد کا اضافہ ہوا اور  فی ہفتہ ان کی تعداد اب 152 ہوگئی ۔ گجرات میں فی الحال10 ہوائی اڈے ہیں اوردھولیرا اور ہیراسر 2 نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے، بالترتیب 1305 کروڑ روپے اور 1405 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پائپ لائن ( زیر منصوبہ) ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035895.jpg

 گجرات حکومت میں شہری ہوابازی، دیہی ترقی،  محنت اور روزگار محکموں کے وزیر جناب بلونت سنگھ راجپوت، گجرات سرکار میں شہری ہوابازی کے مملکتی وزیر جناب جگدیش وشو کرما اور گجرات کے رکن پارلیمنٹ جناب سی آر پاٹل، اے او، اسنگ با چوبا ، ایم او سی اے کے جوائنٹ سکریٹری اور  حکومت گجرات کےایم او سی اے ، اے اے آئی اور ائیر ایشیا کے دیگر  افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

*****

ش ح۔ ن ر 

U NO:2300


(Release ID: 1904120) Visitor Counter : 131
Read this release in: English , Hindi