سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور ماؤنٹ آبو میں واقع برہما کماری کے درمیان کل نشے سے پاک ہندوستان مہم کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے

Posted On: 03 MAR 2023 5:55PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت نئی دہلی کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں برہما کماری ماؤنٹ ابو کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرے گی۔ نشے سے پاک مہم مفاہمت نامے پر دستخط سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور محکمہ کے سینئر افسران اور برہما کماری مینجمنٹ کے سینئر ممبران کی موجودگی میں کیے جائیں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ نوجوانوں، خواتین، طالب علموں وغیرہ میں این ایم بی اے کے پیغام کو پھیلانے کے لیے برہما کماری، ماؤنٹ ابو کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کر رہا ہے۔ این ایم بی اے کو منشیات کے تئیں حساس ہندوستان کو حاصل کرنے کے لیے ایک فروغ ملے گا۔ منشیات کی طلب کے خطرے کو روکنے کے لیے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای)، حکومت ہند، منشیات کی طلب میں کمی کے لیے قومی ایکشن پلان(این اے پی ڈی ڈی آر) کو نافذ کر رہی ہے۔

یہ ایک چھتری اسکیم ہے جس کے تحت ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) انتظامیہ کو انسدادی تعلیم اور بیداری پیدا کرنے، صلاحیت کی تعمیر، ہنر کی ترقی، پیشہ ورانہ تربیت اور سابق منشیات کے عادی افراد کی روزی روٹی میں مدد، منشیات کی مانگ میں کمی کے پروگرام کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

وزارت نے امید افزا نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کو شروع کیا ہے جو اس وقت ملک کے 372 اضلاع میں کام کر رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں اور لوگوں تک رسائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2289



(Release ID: 1904108) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi