اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فروری 2023  میں ایم او آئی ایل کے پروڈکشن میں  10 فیصد  کا اضافہ

Posted On: 02 MAR 2023 6:36PM by PIB Delhi

فروری 2023 میں 1.31 لاکھ ٹن خام  مینگنیز (ایم این)  کے پروڈکشن کے ساتھ  ایم او آئی ایل نے پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ درج کرایا ہے۔ فروری 2023 کے دوران 1.32 لاکھ ٹن خام  مینگنیز   کی فروخت، فروری 2022 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ تھی۔

ایم او آئی ایل  کے سی ایم ڈی جناب اجیت کمار سکسینہ   نے پروڈکشن میں اضافے کے رجحان کو برقرار رکھنے پر ایم او آئی ایل کلیکٹیو  کو مبارکباد پیش کی اور  کہا کہ  آنے والے مہینوں  اس سے بھی زیادہ پروڈکشن کی  سطح  حاصل کرنے کے لیے یہ  پوری طرح تیار ہے۔

 

ایم او آئی ایل لمیٹیڈ  اسٹیک کی وزارت  کے  ا نتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والی ایک شیڈول-A، منی – رتنا کیٹیگری -1 سی پی ایس ای ہے ۔ ایم او آئی ایل ملک میں خام  مینگنیز  کی سب سے بڑی  پروڈیوسر ہے، جس کا  ملک کے پروڈکشن میں   45 فیصد  حصہ  ہوتا ہے۔ یہ ریاست مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں گیارہ کانیں چلاتی ہے۔ کمپنی کا 2030 تک اپنے  پروڈکشن  کو دوگنے سے بھی زیادہ کرتے ہوئے  3.00 ملین ٹن کرنے کا شاندار  وژن ہے۔ ایم او آئی ایل ریاست مدھیہ پردیش کے دیگر علاقوں کے علاوہ ریاست گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں بھی کاروباری مواقع تلاش کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2254

                          


(Release ID: 1903782) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi