کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت نے  آج ایک اور کان کی نیلامی کی۔ ایک اور کان کی نیلامی کا عمل جاری ہے


کوئلے کے مشترکہ ذخائر 779 ملین ٹن تک پہنچ گئے

Posted On: 02 MAR 2023 6:52PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے 03 نومبر 2022 کوچھٹے راؤنڈ اور پانچویں راؤنڈ کی دوسری کوشش کے تحت کمرشیل کان کنی کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی شروع کی تھی۔ دو کوئلے کی کانیں نیلامی کے لیے رکھی گئی تھیں اور دونوں کوئلے کی کانیں ایم ایم ڈی آر کوئلے کی کانیں تھیں۔ کوئلے کی کانوں کی مزید تفصیلات حسب ذیل ہیں:-

دونوں کوئلے کی کانیں مکمل طور پر دریافت شدہ کانیں ہیں۔

کوئلے کی ان دو کانوں کے کل ارضیاتی ذخائر ~ 779 ملین ٹن ہیں۔

ان کوئلے کی کانوں کے لیے مجموعی پی آر سی   5.48 ایم ٹی پی اےہے۔

چوتھے دن  کے نتائج حسب ذیل ہیں:

نمبر شمار

کان کا نام

ریاست

پی آر سی  (ایم ٹی پی اے)

ارضیاتی ذخائر (میٹرک ٹن)

اختتامی بولی جمع کرائی گئی

ابتدائی قیمت (فیصد)

حتمی پیشکش

1

ارجنی (مشرقی حصہ)

مدھیہ پردیش

 

1.36

 

106.124

ای-نیلامی جاری

2

گوند بہیرا اوجھنی

مدھیہ پردیش

4.12

672.870

ایم پی نیچرل ریسورسز پرائیوٹ لمیٹیڈ

4.00 فیصد

7.00 فیصد

*ارجونی (مشرقی حصہ) کوئلے کی کان کے لیے، ای نیلامی کا عمل جاری تھا۔

 

آپریشنل ہونے پر کوئلے کی یہ کانیں ~ 620 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی پیدا کریں گی۔ ان کوئلے کی کانوں کے پی آر سی  پر کا حساب لگایا گیا ہے۔(ارجنی کوئلہ کان (مشرقی حصہ) کو چھوڑ کر) یہ کانیں ~ 822 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گی اور 7409 لوگوں کو روزگار فراہم کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

2251

 



(Release ID: 1903780) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi