نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر، جناب اوم برلا نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) 2023 کے چوتھے ایڈیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا


جمہوریت اور جمہوری اقدار ہر ہندوستانی کی زندگی کا لازمی حصہ ہیں: لوک سبھا اسپیکر

ملک کو امرت کال سے سورنم کال تک لے جانے کے لیے نوجوان قوم کی تعمیر میں سب سے آگےرہیں گے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 02 MAR 2023 6:52PM by PIB Delhi

 

لوک سبھا کے اسپیکر، جناب اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال، نئی دہلی میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) کے چوتھے ایڈیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر؛ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک؛ سیکرٹری برائے امور نوجوانان محترمہ میتا راجیولوچن؛ اسپورٹس سیکرٹری محترمہ جاتا چترویدی سمیت  دیگر معززین بھی اس موقع موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب برلا نے تمام نوجوان شرکاء کا پارلیمنٹ ہاؤس کے تاریخی سینٹرل ہال میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ سینٹرل ہال کئی تاریخی اور شاندار مواقع کا گواہ رہا ہے جس میں برطانیہ سے ہندوستان کو اقتدار کی منتقلی اور آئین کی تشکیل شامل ہے۔ انہوں نے بتایا  کہ اسی  سینٹرل ہال میں ہندوستان کے آزادی پسندوں اور آئین سازوں نے ملک کا سپریم قانون یعنی ہندوستان کا آئین  ترتیب دیا ۔

عالمی سطح پرمادر جمہوریت ،ہندوستان کی اہم خدمات کا ذکر کرتے ہوئے جناب برلا نے روشنی ڈالی کہ ہندوستان میں جمہوری اقدار، اصول اور ادارے زمانہ قدیم سے موجود ہیں، جو وقت کی ضرورتوں کے مطابق  معرض وجود میں آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدیم ویدک دور سے مہابھارت اور بدھ دور تک ہندوستان میں جمہوری اداروں کا ذکر ملتا رہا ہے۔ جناب برلا نے خوشی  کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اقدار ہندوستان اور اس کے شہریوں کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے  جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 'آپ ہی حال ہیں اور آپ  ہی اس ملک کے مستقبل کی بھی تعمیر کریں گے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ ملک کو امرت کال سے سورنم کال تک لے جانے کے لئے نوجوان قوم کی تعمیر میں سب سے آگے رہیں گے۔ نوجوانوں کو پرعزم ہونا چاہیے اور پنچ پران کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہیے جس کا ذکر ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے شراکت دار ہونے کے ناطے نوجوانوں کو ملک کی تعمیر میں سب سے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈیجیٹائزیشن اور ڈیٹا انقلاب عوامی خدمات کی موثر فراہمی، شفافیت اور سب سے اہم شہریوں کے اعتماد کا مرکز رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب  ہندوستان دنیا کی  پانچ کمزور معیشتوں میں سے ایک تھا جبکہ آج پوری طرح سے دنیا کی سرفہرست پانچ معیشتوں میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پالیسی مفلوجیت سےآگے نکل کر پہلے  پالیسی اصلاحات  اور اب خود انحصار ہندوستان کی طرف بڑھ چکےہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ لڑکیاں کھیل سمیت تمام شعبوں میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کے 85 قومی فاتحین میں سے 61 لڑکیاں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال ہریانہ میں منعقدہ کھیلو انڈیا گیم میں جو 12 قومی ریکارڈ ٹوٹے تھے، ان میں سے 11 لڑکیوں نے قومی ریکارڈ توڑے تھے۔ اسی طرح مدھیہ پردیش میں 25 قومی ریکارڈ ٹوٹے،  ان میں سے 19 لڑکیوں کے تھے۔ اسٹارٹ اپ میں نوجوانوں  کی شراکت بھی بہت زیادہ ہے۔ ہندوستان میں 90000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں جن میں سے 107 یونیکورنز ہیں۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے وضاحت کی کہ ہندوستان کو دنیا کےسرفہرست 3 اسٹارٹ اپ ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

مقابلے کے پہلے ان تین فاتحین کو لوک سبھا اسپیکر کے سامنے بولنے کا موقع ملا جنہوں نے اس موقع پر نوجوانوں سے بات چیت بھی کی۔ فیسٹیول کے تین قومی فاتحین نے تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول، 2023 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز " بہتر کل کے لیے آئیڈیا: پوری دنیا کے لیے ہندوستان" کے موضوع کے ساتھ کیا گیا۔ 25 سے 29 جنوری 2023 تک ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹس کا انعقاد کیا گیا۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 748 اضلاع سے 2.01 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے ملک بھر کے 150 مقامات پر حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ (ڈی وائی پی) کےاول اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والوں نے 3 سے 7 فروری 2023 تک ریاستی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول میں حصہ لیا۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) کا مقصد نوجوانوں کی آواز کو سننا ہے، جو آنے والے سالوں میں عوامی خدمات سمیت مختلف کیریئر میں شامل ہوں گے۔ 31این وائی پی ایف  دسمبر 2017 کو وزیر اعظم کے اپنے من کی بات میں دیے گئے خیال پر مبنی ہے۔ اس خیال سے تحریک لیتے ہوئے، 2019این وائی پی ایف کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کا موضوع تھا "نئے ہندوستان کی آواز بنیں اور حل تلاش کریں۔ اور 88,000 نوجوانوں کی فزیکل موڈ میں شرکت کے ساتھ پالیسی میں  تعاون کریں ۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2021 کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد "یووا- اتساہ نئے بھارت کا" تھیم کے ساتھ کیا گیا تھا جسے ورچوئل موڈ میں ملک بھر کے 23 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں اور شراکت داروں نے دیکھا۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول، 2022 کا تیسرا ایڈیشن 2.44 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ "نئے ہندوستان کی آواز بنیں اور حل تلاش کریں اور پالیسی میں تعاون کریں" کے موضوع کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

2250


(Release ID: 1903779) Visitor Counter : 229


Read this release in: English , Hindi , Kannada