اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی بی ایم  نےاین ایم ڈی سی  کانوں  کو فائیوا سٹار ریٹنگ سے نوازا

Posted On: 02 MAR 2023 5:56PM by PIB Delhi

این ایم  ڈی سی کی خام لوہے کی کانوں – کرندول  ڈپازٹ- 14 ایم زیڈ ، کرندول ڈپازٹ – 14 این ایم زیڈاور  بچیلی ڈپازٹ – 5   کو بدھ کے روز  ناگپور میں انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) نے 5  اسٹار سے نوازا ہے۔ کوئلے، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے این ایم ڈی سی کے پروڈکشن ڈائریکٹر  جناب دلیپ کمار موہنتی کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔

 

این ایم ڈی  سی کی کانیں ملک میں بہترین  کاننکی کا مظاہرہ کرنے والی کانیں ہیں اور انہں کان کنی  کی وزارت کے تحت کام کرنے والے  آئی بی ایم کے اسٹار ریٹنگ سسٹم میں 5-اسٹار ریٹنگ حاصل ہوئی ہے۔ کانوں کا جائزہ ان کی کوششوں اور پائیدار ترقی کے فریم ورک (ایس ڈی ایف) کے نفاذ کے لیے کیے گئے اقدامات کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔ سائنسی اور موثر کان کنی کے ذریعے امپیکٹ منجمنٹ  سے بازآبادکاری اور بحالی کے سماجی اثرات کے سلسلے میں موثر کارروائی کرنا؛ مقامی کمیونٹی سے رابطہ اور فلاحی پروگراموں؛ پروگریسیو اور  فائنل مائن اینکلوزر  اور بین الاقوامی معیارات کو  اختیار کیا جانا  تمام جائزوں کا پیمانہ ہوتا ہے۔

این ایم  ڈی سی نے ناگپور میں انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی کان کنی نمائش میں حصہ لیا۔ کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے این ایم ڈی سی پویلین کا افتتاح کیا، کمپنی اور ہندوستان کے کان کنی کے شعبے کی پیشرفت اور حالیہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2246

                         


(Release ID: 1903768) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Punjabi