بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے جھارکھنڈ کے شمالی کرن پورہ سپر کریٹیکل پلانٹ میں ملک کا پہلا ایئر کنڈیشنڈ کنڈینسر شروع کیا

Posted On: 01 MAR 2023 7:48PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی نے ری ڈیوس ، ری یوز اور ری سائکل  کے ذریعہ  پانی کے تحفظ کے لئے اپنی عہدبستگی ظاہر کرتے ہوئے ، ہندوستان کا پہلا ، ایئر کنڈیشنڈ کنڈینسر والا سپر کریٹیکل پلانٹ شروع کیا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی مربوط بجلی پیدا کرنے والی کمپنی، این ٹی پی سی نے یکم  مارچ 2023 کو جھارکھنڈ میں شمالی کرن پورہ (3*660 میگاواٹ) میں 660 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا  کمرشیئل آپریشن شروع کیا ہے۔

اس پروجیکٹ کا تصور ایئر کولڈ کنڈینسر (اے سی سی) کے ساتھ کیا گیا ہے جس میں روایتی واٹر کولڈ کنڈینسر (ڈبلیو سی سی) کے مقابلے میں تقریباً 3/1 واٹر فُٹ پرنٹ ہے۔ اس کے ذریعے ایک سال میں تقریباً 30.5 ایم سی ایم پانی کی بچت ہوگی اور اس طرح خطے کے تقریباً 15 لاکھ لوگوں کی سالانہ ضروریات پوری ہوں گی۔

این ٹی پی سی نے پہلے ہی اپنے پلانٹس پر پانی کے صحیح بندوبست کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ این ٹی پی سی بجلی پیدا کرنے کی اپنی بنیادی کاروباری سرگرمی کے ساتھ ساتھ پانی کے تحفظ اور بندوبست کے لیے 3 آر (ری ڈیوس،  ری یوز ، ری سائیکل) کو فروغ دے گا۔ این ٹی پی سی لمیٹڈ  باوقار  یواین گلوبل کمپیکٹس  سی ای او واٹر مینڈیٹ کا ایک  دستخط کنندہ ہے۔

این ٹی پی سی واٹر پالیسی کو لاگو کر کے پانی کی پائیداری کے مسائل کو فعال طور پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو پانی کے بندوبست، حکمت عملیوں، نظاموں، عملوں، طریقوں اور تحقیقی اقدامات کے قیام کے لیے رہنما اصول کے طور پر کام کرے گا۔

شمالی کرن پورہ پلانٹ میں 660 میگاواٹ کے 3 یونٹ ہوں گی جن کی کل صلاحیت 1,980 میگاواٹ ہوگی۔ یہ پلانٹ انتہائی موثر سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور پٹ ہیڈ پلانٹ (کوئلے کی کان سے 10 کلومیٹر ) ہونے کی وجہ سے جھارکھنڈ، بہار، مغربی بنگال اور اڈیشہ ریاستوں کو سستے داموں پر بجلی فراہم کرے گا۔

این ٹی پی سی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے اور اس نے پاور سیکٹر میں نئی ​​ٹیکنالوجیز کو اپنانے کا ذمہ اٹھایا ہے۔ این ٹی پی سی فی الحال کوئلہ، گیس، ہائیڈرو، سولر اور ونڈ پلانٹس کے ذریعے ملک میں بجلی کی  24 فیصد مانگ کو پورا کرتا ہے۔

************

 

ش ح۔س  ک  ۔ م  ص

 (U: 2234)



(Release ID: 1903605) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi