زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت جناب تومر پوسا کرشی وگیان میلے کا افتتاح کریں گے


آئی اے آر آئی کی طرف سے دہلی میں دو سے چار مارچ تک بڑے میلے کا انعقاد

میلے کا تھیم ”شری انّ کے ذریعہ غذائیت، خوراک اور ماحولیات کی حفاظت“ ہے

Posted On: 01 MAR 2023 6:03PM by PIB Delhi

انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی) کے زیر اہتمام ہر سال منعقد کیا جانے والا پوسا کرشی وگیان میلہ نئی دہلی میں 2 سے 4 مارچ 2023 تک منعقد کیا جائے گا، جس کا افتتاح مہمان خصوصی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کریں گے۔ اس بار میلے کا تھیم ”شری انّ کے ذریعہ غذائیت، خوراک اور ماحولیاتی تحفظ“ ہے۔

آئی اے آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کے سنگھ نے کہا کہ اس سال میلے کی اہم جھلکیوں میں زراعت کے اہم اور عصری مسائل پر تکنیکی سیشن، بین الاقوامی شری انا ورش کے تحت شری انّ پر مبنی ویلیو چین کی ترقی، اسمارٹ فارمنگ/ محفوظ کھیتی کا ماڈل، ماحولیات دوستانہ اور پائیدار زراعت شامل ہیں۔ مارکیٹنگ اور برآمدات، کسانوں کی اختراعات - امکانات اور مسائل، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (FPOs) - اسٹارٹ اپ روابط، اہم ٹیکنالوجیز کی موضوعاتی نمائشیں بھی منعقد کی جائیں گی جبکہ تحقیقی اداروں، اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے اسٹال لگائے جائیں گے۔ شری انّ پر مبنی اسٹال شری انّ کی مختلف اقسام، ان کی کاشت کے طریقوں، قدر میں اضافے اور غذائیت کی قدر کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملیٹس ریسرچ، حیدرآباد کے ساتھ ساتھ وی پی کے اے ایس الموڑہ، کجری، جودھ پور اور ایس کے این زرعی یونیورسٹی، جوبنیر، جو شری انّ پر تحقیق میں شامل ہیں، وہ بھی میلے میں شرکت کریں گے۔ ایگری اسٹارٹ اپس، خاص طور پر شری انّ پر مبنی اسٹارٹ اپس اپنے اسٹال لگائیں گے۔ اس سے نوجوانوں کو ذریعہ معاش کے طور پر اسٹارٹ اپ شروع کرنے کی ترغیب ملے گی۔

میلے میں گندم، سرسوں، چنے، سبزیوں، پھولوں اور پھلوں کی اہم اقسام کے لائیو مظاہرے کیے جائیں گے۔ دور دراز کے کسانوں اور صارفین کے فائدے کے لیے میلے کا براہ راست ویب کاسٹ ہوگا۔ کسانوں، تاجروں، ان پٹ ایجنسیوں کے اسٹال بھی ہوں گے۔ کسانوں کی مشاورت کے اسٹال سے کسانوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈ دیے جائیں گے۔ اس دوران اختراعی کسانوں کی کانفرنس کسانوں کے درمیان معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گی۔ تین روزہ ایونٹ کے دوران ہزاروں کسان بھائی اور بہنیں میلے میں شرکت کریں گے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2213



(Release ID: 1903525) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi