وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

شنیو میتری مشق: جاپانی فضائیہ کی خود دفاعی افواج کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کے نقل و حمل طیارے کی مشق

Posted On: 01 MAR 2023 5:48PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) جاپانی فضائیہ کی خود دفاعی افواج (جے اے ایسڈ ی ایف) کے ساتھ مشق شنیو میتری میں حصہ لے رہی ہے۔ یہ فضائی مشق ہند-جاپان کی مشترکہ فوجی مشق دھرما گارڈین کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ دھرما گارڈین فضائی مشق کوماتسو، جاپان میں 13 فروری 2023 سے 02 مارچ 2023 تک منعقد کی جا رہی ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کا ایک دستہ سی-17 گلوب ماسٹر III طیارے کے ساتھ شنیو میتری 23 مشق میں حصہ لے رہا ہے۔ یہ مشق 01 اور 02 مارچ 2023 کو منعقد کی جا رہی ہے۔ مشق کے پہلے مرحلے میں نقل و حمل کی کارروائیوں اور حکمت عملی پر بات چیت شامل ہے، اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے سی-17 ٹرانسپورٹ طیاروں اور جاپان کی فضائی سیلف ڈیفنس افواج کے سی-2 ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعہ پرواز کی مشقوں کا دوسرا مرحلہ شامل ہے۔ یہ خصوصی مشق متعلقہ مضامین کے ماہرین کو ایک دوسرے کے آپریشنل فلسفوں اور بہترین طریقوں پر بات چیت اور غور و فکر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ مشق ہندوستانی فضائیہ اور جاپان کی ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور باہمی تعاون کو بھی بڑھاوا دے گی۔

مشق شنیو میتری 2023 دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کی جانب ایک اور اہم قدم ثابت ہو گی۔ نیز، ہندوستانی فضائیہ کو پوری دنیا میں متنوع ماحول میں کام کرنے کے قابل بنانے کے مقصد سے، یہ مشق ایک ایسے وقت میں منعقد کی جارہی ہے جب ہندوستانی فضائیہ کے بھاری لفٹ ٹرانسپورٹ طیاروں کے بیڑے بھی متحدہ عرب امارات مشق صحرائی پرچم VIII اور برطانیہ میں کوبرا واریئرز مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

01-03-2023

U: 2211


(Release ID: 1903489) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Punjabi