الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنوری 2023 میں آدھار سے توثیق شدہ  200 کروڑ  لین دین کئے گئے

Posted On: 28 FEB 2023 7:05PM by PIB Delhi

آدھار رکھنے والوں نے اب تک 9029.28 کروڑ سے زیادہ توثیق شدہ لین دین کیے ہیں جن میں صرف جنوری 2023 میں 199.62 کروڑ شامل ہیں، جو ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا اشارہ ہے۔

اکثریتی تعداد  نے بائیو میٹرک فنگر پرنٹ  کا استعمال کرتے ہوئے تصدیقی شدہ  لین دین کیے جبکہ  اس کے بعد ڈیموگریفک اور  او ٹی پی کی توثیق کے ذریعہ لین دین کئے گئے ۔ جنوری ماہ میں، 135.53 کروڑ بائیو میٹرک فنگر پرنٹ پر مبنی توثیق کی گئی، جو کہ باشندوں کی روزمرہ کی زندگی میں اس کے استعمال اور افادیت کا اشارہ ہے۔

یونک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے آدھار پر مبنی فنگر پرنٹ اتھنٹی کیشن  کے لیے پہلے ہی ایک نیا سیکورٹی میکانزم شروع کر دیا ہے۔ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ (اے آئی / ایم ایل  )  پر مبنی  اندرون ملک تیار  سیکیورٹی میکانزم اب  فرنگ کی تفصیلات  اور فنگر  امیج دونوں کا  استعمال کرتا ہے  جس کا مقصد لئے گئے فنگر پرنٹ کی اصلیت کی جانچ کرنا ہے ۔

جنوری کے اواخر تک، تمام عمر کے گروپوں میں آدھار کے استعمال کا فیصد 94.65ہوگیا  جبکہ بالغ آبادی  میں اس کے زیادہ سے زیادہ استعمال  کی سطح اب  تقریباً  ہمہ گیر ہوگئی ہے۔ جنوری ماہ کے  دوران، 1.37 کروڑ سے زیادہ آدھار  شہریوں کی درخواست پر  کامیابی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیے گئے ۔

آدھار ای –کے وائی سی سروس شفاف اور بہتر کسٹمر تجربہ فراہم کرکے، اور کاروبار کرنے میں آسانی میں مدد کرتے ہوئے بینکنگ اور غیر بینکنگ مالیاتی خدمات کے لیے ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ جنوری 2023 کے دوران 29.52 کروڑ سے زیادہ ای –کے وائی سی کے  لین دین کیے گئے۔

105 بینکوں سمیت 170 ادارے ای –کے وائی سی  پر انحصارکرتے ہیں۔ ای-کے وائی سی کے اپنانے سے مالیاتی اداروں، ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں اور دیگر اداروں کے صارفین کے حصول کی لاگت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ جنوری 2023 کے آخر تک، اب تک آدھار ای-کے وائی سی لین دین کی مجموعی تعداد 1412.25 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

چاہے شناخت کی تصدیق کے لیے ای-کے وائی سی ہو، براہ راست فنڈ کی منتقلی کے لیے آدھار سے چلنے والا ڈی بی ٹی، آخری میل بینکنگ کے لیے اے ای پی ایس، یا اتھنٹی کیشن، آدھار، بہترحکمرانی  کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل انڈیا کے جناب نریندر مودی کے ویژن  کی حمایت میں کلیدی رول ادا کررہا ہے  اور  شہریوں کے لئے  زندگی میں آسانی پیدا کررہا ہے۔

جنوری 2023 کے اختتام تک، اے وی پی ایس اور مائیکرو-اے ٹی ایم کے نیٹ ورک کے ذریعے  مجموعی طور پر 1,629.98 کروڑ  لاسٹ مائل بینکنگ لین دین  کو ممکن بنایا گیا ۔

مرکز اور ریاستوں کے ذریعہ چلائی جانے والی  ملک میں  1100  سے زیادہ سرکاری اسکیموں، پروگراموں  اور اقدامات کو  آدھار کے استعمال کے لیے نوٹیفائی  کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل آئی ڈی مرکز اور ریاستوں میں مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے، شفافیت اور نشانزد مستفیضین کے لئے  فلاحی خدمات کی فراہمی میں مدد کر رہی ہے۔

گزشتہ  دہائی کے دوران، آدھار نمبر ہندوستان میں رہنے والے شہریوں  کی شناخت کے ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے اور اسے کئی سرکاری اسکیموں اور خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ وہ شہری جنہوں نے اپنا آدھار 10 سال پہلے حاصل کیا تھا، اور اس کے بعد ان برسوں میں  اسےکبھی اپ ڈیٹ نہیں کیا، ایسے آدھار نمبر رکھنے والوں کو اپنی دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 2178)


(Release ID: 1903228) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Telugu , Hindi