مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بی ایس این ایل نے ٹیلی کام کنسلٹینٹس انڈیا لمیٹڈ کو کیپٹو نان پبلک نیٹ ورک فراہم کار کے طور پر پینل میں شامل کیا

Posted On: 28 FEB 2023 7:16PM by PIB Delhi

ٹیلی کمیونی کیشنس کنسلٹینٹس انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) نے انٹرپرائز صارفین کو کیپٹو نان پبلک نیٹ ورک (سی این پی این) خدمات فراہم کرانے کے لیے حکومت کے ذریعہ چلائے جانے والے بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

ٹی سی آئی ایل کے پاس موبائل تکنالوجی کا وسیع تجربہ ہے۔ ایک ماسٹر سسٹم انٹی گریٹر کے طور پر وہ صنعتوں سے وابستہ صارفین کو ایک مضبوط، ایک سرے سے دوسرے تک پرائیویٹ 5جی نیٹ ورک حل فراہم کرے گا۔ 5جی کی جدید تکنالوجی محفوظ، ازحد قابل اعتماد، کم تاخیر والی اور اونچی بہاؤ والی مواصلات فراہم کرکے بڑی سطح پر صنعتی آٹومیشن کو اہل بنائے گی۔

حکومت ہند 4/5جی نیٹ ورکس کے لیے دیسی ذیلی نظام کی ترقی میں  متعدد پہل قدمیوں کو مدد فراہم کر رہی ہے، لیکن ان کے کامیاب ہونے اور مارکیٹ میں جذب ہونے کے لیے، انہیں تجارتی طور پر قابل استعمال حل میں ضم کرنے کی ضرورت ہوگی جو صارف کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوں۔ٹی سی آئی ایل اس امر کو یقینی بنائے گا کہ سی این پی این نیٹ ورکس میں ایم این سی مصنوعات کے ساتھ دیسی مصنوعات کا بہترین استعمال کیا جائے۔

اس کمپنی کا مقصد مرکزی حکومت/ ریاستی حکومت/ پی ایس یو عمارتوں، صنعتوں، کانوں، تیل صاف کرنے والے کارخانوں اور ہوائی اڈوں پر نجی 5 جی خدمات فراہم کرانا ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2179



(Release ID: 1903223) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Telugu