وزارات ثقافت
ہندوستان میں پہلی بار ہندوستانی اور ڈنمارک سلور کی تاریخ اور شان کو ظاہر کرنے والی بین الاقوامی نمائش کا نیشنل میوزیم، نئی دہلی میں افتتاح کیا گیا
اس نمائش کا افتتاح آج ڈنمارک کے عزت مآب شہزادہ اور شہزادی نے خارجہ امور اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی کی موجودگی میں کیا
Posted On:
27 FEB 2023 9:15PM by PIB Delhi
ہندوستان اور ڈنمارک کے نقرئی تاریخ کے ورثے کی ایک جھلک پیش کرنے والی ایک خصوصی نمائش بعنوان ’سلور ہیریٹیج آف انڈیا اینڈ ڈنمارک‘ کا آج نیشنل میوزیم، نئی دہلی میں یعنی 27 فروری 2023 کو افتتاح کیا گیا۔
اس نمائش کا افتتاح ڈنمارک کی عزت مآب شہزادہ اور عزت مآب شہزادی نے خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی، ڈنمارک کے وزیر خارجہ عزت مآب لارس لوکے راس موسین اور ڈائریکٹر جنرل قومی میوزیم اور جوائنٹ سکریٹری ، ثقافت محترمہ للی پانڈے کی موجودگی میں کیا۔
اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں، محترمہ میناکشی لیکھی نے ہند-ڈنمارک دوستی پر زور دیا اور کہا، "جب کوئی ڈنمارک کے بارے میں سوچتا ہے، تو ، اسے اپنے دوست کی جھلک نظر آتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ڈنمارک کے ذہنوں اور دلوں میں بھی ایسا ہی احساس ہے کہ جب آپ ہندوستان کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس میں آپ کو اپنے دوست کی جھلک نظر آتی ہے۔ دونوں دوست ممالک متعدد اخلاقیات، متعدد قدروں کے نظام سے جڑے ہوئے ہیں، جن میں جمہوریت، امن و امان کے ساتھ ساتھ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری بھی شامل ہیں۔ میرا خیال ہے مساوی ثقافتی ورثہ ہونا بہت مددگار ہوتا ہے۔ ثقافت آپس میں جڑتی ہے، تہذیب ایک بہت ہی مثبت قوت ہے، کیونکہ جب آپ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے ہی ایک دوسرے کی ہچکچاہٹ کے باوجود ایک ہی معاملے پر دوسرے کا نقطہ نظر جاننا شروع کر دیتے ہیں، تو اس کی وہ ہچکچاہٹ ختم ہو جاتی ہے اور نقطہ نظر کو سمجھنا شروع ہو جاتا ہے۔ ہمیں ایک نیا نقطہ نظر فراہم کرتا ہے، اور خیالات کا نیا مرکب عام طور پر مثبت ہوتا ہے۔ اسی لیے ہم سب کی کوشش زمین جیتنے کی نہیں بلکہ دلوں کو جیتنے کی ہے اور دلوں کی اسی جیت سے ہم آج نقرئی ورثے کی نمائش کررہے ہیں۔
یہ نمائش دو مخصوص ممالک کے چاندی کے نوادرات کی وسیع اقسام کے لیے ملاقات کی جگہ ہے۔ اس میں چاندی کے 250 سے زیادہ شاندار نوادرات کی نمائش کی گئی ہے جو پانچ مختلف تھیمز میں الگ ہیں جو دونوں ممالک کے چاندی سازوں کی دستکاری اور تکنیک کے مختلف پہلوؤں کا معائنہ کرتے ہیں۔ اس اقدام سے نیشنل میوزیم، نئی دہلی کے ریزرو کلیکشن سے کچھ نایاب نوادرات کی نمائش کی راہ ہموار ہوتی ہے جیسا کہ کولڈنگ میوزیم، ڈنمارک کے ڈائریکٹر مسٹر رونے اوٹوگرین لنڈبرگ نے درست کہا- 'یہ نمائش ثقافتی تبادلے کی جانب ایک قدم ہے۔ ہندوستان اور ڈنمارک کےدرمیان میل کا پتھر ہے اور ثقافت ایک پل کی تعمیر کرتی ہے جہاں ہم ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور ایک دوسرے کی دنیا، گوناگونیت اور مساوات کے بارے میں گہری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ نمائش ثقافتی تبادلے کے پروگرام کا حصہ ہے، جو 2026 تک جاری رہے گی - اس لیے ثقافت، دستکاری، موسیقی اور ادب میں تبادلے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان ابتدائی رابطہ بھی تجارت کے ذریعے تبادلے سے متعلق تھا۔ عمدہ ہندوستانی دستکاری اور خوبصورت کپڑوں کی یورپ میں بہت زیادہ مانگ ہونے لگی اور دونوں ملکوں کے درمیان سامان کے تبادلے کے ذریعے قریبی تعلقات قائم ہو گئے۔ اس سلسلے میں ہم ایک مشترکہ تاریخ رکھتے ہیں۔"
افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں اور مختلف سفارت خانوں کے نمائندوں نے شرکت کی جیسے ایمبیسی آف ریپبلک آف ایسٹونیا، ایمبیسی آف پرتگال، ایمبیسی آف سوئٹزرلینڈ اور دیگر۔ اس تقریب کے بعد نمائش کی کیوریٹوریل ٹیم کی طرف سے ڈنمارک کے عزت مآب شہزادہ اور عزت مآب شہزادی کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیوریٹوریل واک میں نیشنل میوزیم، نئی دہلی اور کولڈنگ میوزیم، ڈنمارک دونوں کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل للی پانڈے نے نمائش کے مقام پر وفد کی قیادت کی اور ان کی خیرمقدمی تقریر نے نمائش کے موجودہ دور کی مناسبت پر توجہ مرکوز کی: 'جس وقت قدرت بسنت میں کھلتی ہے اور پنپ رہی ہے ہم کولڈنگ میوزیم، ڈنمارک اور نیشنل میوزیم، انڈیا کے درمیان اس شاندار نمائش 'دی سلور ہیریٹیج آف انڈیا اینڈ ڈنمارک' کے افتتاح کے ساتھ منفرد کیوریٹوریل تعاون اور ثقافتی تبادلے کا جشن مناتے ہیں جس میں ہندوستان اور ڈنمارک کے شاندار نقرئی ورثے کے مظاہرے کی نمائش ہوتی ہے، خوشی اور جشن منایا جاتا ہے۔ . ہماری بین الاقوامی ثقافتی کوششیں، سرحدوں سے الگ ہونے کے باوجود، ہمیں 'ایک' کے طور پر متحد کرتی ہیں، اور ہندوستان کی جی20 صدارت (2023) کی'واسودھائیو کٹمبکم یعنی ' 'دنیا ایک خاندان ہے' کے جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں۔'
نمائش میں رکھے گئے فن پاروں میں نیشنل میوزیم، نئی دہلی کے مجموعے سے وادی سندھ کی تہذیب کی چاندی کی اشیاء شامل ہیں، جن میں چاندی کی نایاب موتیوں، قدیم اور قرون وسطیٰ کے ہندوستان کے سکے، چھوٹے اشیا، زیورات، حقے، انامیلڈ پینٹ والے عطر دان اور دیگر آرائشی اشیاء شامل ہیں۔ جبکہ کولڈنگ میوزیم ہند-ڈینش چاندی کا ایک بہترین مجموعہ پیش کرتا ہے جس میں چاندی کا بائبل کا احاطہ، کتائی کیتلی، بائبل کی کہانیوں کی تصویروں کی عکاسی کرنے والے چاندی کے پیالوں کے ساتھ ساتھ عطر دان ، زیورات،ا ور کٹلری جیسے اشیا ہندستان اور ڈنمارک کے چاندی کے اعلی مجموعہ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
*****
ش ح۔ ش ت ۔ ج
UNO-2139
(Release ID: 1902940)
Visitor Counter : 112