وزارت خزانہ

ہندوستان کے لیے جاپان کی سرکاری ترقیاتی امداد (او ڈی اے)

Posted On: 27 FEB 2023 6:00PM by PIB Delhi

جناب  رجت کمار مشرا، ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ اقتصادی امور، وزارت خزانہ، حکومت ہند، اورجناب سوزوکی ہیروشی، ہندوستان میں جاپان کے سفیر کے درمیان  آج  30.755  ارب جاپانی ین (تقریباً 1,728 کروڑ روپے) کے ممبئی ٹرانس ہاربر  لنک پروجیکٹ (III) 9.918 ارب جاپانی ین (تقریباً 560 کروڑ روپے) کے میزورم اسٹیٹ سپر اسپیشلٹی کینسر اینڈ ریسرچ سینٹر قائم کرنے کے پروجیکٹ کے لئے متعلقہ نوٹس کا تبادلہ کیاگیا۔

 

 

ممبئی ٹرانس ہاربر لنک پروجیکٹ کا مقصد ممبئی کو نوی ممبئی سے جوڑ کر ممبئی میٹروپولیٹن علاقہ میں کنکٹیوٹی بہتر کرنا ہے ، تاکہ  ٹریفک کی بھیڑ کو کم کیا جاسکے اور اس کے ساتھ ہی  علاقائی اقتصادی ترقی کو زیادہ فروغ دینا ممکن ہوسکے ۔ یہ اس پروجیکٹ کے لیے قرض کی قسط III ہے۔

میزورم اسٹیٹ سپر اسپیشلٹی کینسر اینڈ ریسرچ سینٹر قائم کرنے کے پروجیکٹ کا مقصد کینسر کی روک تھام، پتہ لگانے اور علاج کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کی ترقی  اور کینسر میں قابو پانے کے نظام میں ضروری تعاون دینے والی تحقیق کو بہتر کرنا ہے ،تاکہ اس ریاست میں کینسر سے متعلق حفظان صحت کی خدمات کے نظام کو   مضبوط  کرکے ’ ہمہ گیر صحت  کوریج ‘ کو یقینی بنانے میں وسیع ترتعاون دیا جاسکے۔

سال 1958 سے ہی ہندوستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ ترقیاتی تعاون کی ایک طویل اور نتیجہ خیز تاریخ  رہی ہے۔  پچھلے کچھ برسوں میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان  تعاون لگاتار آگے بڑھا ہے۔اس سے ہندوستان اور جاپان کے درمیان اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری اور زیادہ    مضبوط اور مستحکم  ہوئی ہے۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 2127)



(Release ID: 1902895) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi