وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کونسل برائے ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی (وزارت سیاحت) اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط  کئے گئے


جے این یو سے مہمان نوازی میں یو جی اور پی جی ڈگری پروگراموں  کو تسلیم کرنا ہوٹل مینجمنٹ کے تمام خواہشمندوں کے لیے ایک تحفہ ہے

Posted On: 23 FEB 2023 10:00PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت کے تحت ایک خود مختار ادارہ  قومی کونسل برائے ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی، نوئیڈا اور  جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، نئی دہلی کے درمیان آج انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، پوسا، نئی دہلی میں مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔ جے این یو کے  وائس چانسلر اور این سی ایچ ایم سی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اپنی متعلقہ تنظیموں کی جانب سے مفاہمت نامے پر دستخط کیے اور سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے  وزیر جناب جی کشن ریڈی اور سکریٹری (سیاحت) جناب اروند سنگھ کی موجودگی میں مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا۔

یہ مفاہمت نامہ جے این یو کے ذریعے مہمان نوازی میں ا ین سی ایچ ایم سی ٹی کے اہم یو جی اور پی جی ڈگری پروگراموں کو تسلیم کرنے کے لیے ہے، جس کے نتیجے میں 24-2023 تعلیمی سال سے جے این یو کے ذریعے ا ین سی ایچ ایم سی ٹی  چلائے جانے والے کورسز کے پاس آؤٹ طلباء کو ڈگریاں دی جائیں گی۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ این سی ایچ ایم سی ٹی ایک ایسا ادارہ ہے جو الحاق کا مستحق ہے۔ یہ خاص طور پر ہوٹل مینجمنٹ کے خواہشمندوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دوران سیاحت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا لیکن اب یہ شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جی 20 اجلاسوں نے ہندوستانی سیاحت کو بحال کرنے میں مدد کی ہے کیونکہ ملک بھر میں کئی ممالک کے مندوبین پر مشتمل تقریباً 250 میٹنگیں ہوں گی۔

وزیر موصوف  نے کہا کہ اتیتھی دیو وبھوا سے تحریک لے کر جی 20 کے تمام شریک ممالک کے ساتھ ہندوستانی مہمان نوازی کا ایک اچھا تاثر  قائم کیا  جا سکتا ہے۔ وزیر موصوف  نے طلباء ،  ا ین سی ایچ ایم سی ٹی اور جے این یو پر زور دیا کہ وہ سیاحت کی برانڈنگ کے لیے تحقیق  انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں ٹورازم کلب کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح کے 5000 کے قریب کلب شروع کیے گئے ہیں۔

سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ نے کہا کہ جے این یو کا تحقیقی اور علمی ثقافت کا ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے اور نہ صرف ملک میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اسے مسلسل درجہ بندی اور عزت دی جاتی ہے۔ اس مفاہمت نامے سے آئی آئی ایچ ایم کے طلباء مستفید ہوں گے کیونکہ اس سے مجموعی تعلیمی معلومات کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی۔

مفاہمت نامہ پر دستخط کے دوران وزارت سیاحت کے سینئر افسران، جے این یو کے حکام، ہوٹل / مہمان نوازی کی صنعت کے پیشہ ور افراد، آئی ایچ ایم کے ماہرین تعلیم اور طلباء موجود تھے۔

این سی ایچ ایم سی ٹی، حکومت ہند کی   وزارت سیاحت کے تحت چلنےوالا ایک خود مختار ادارہ ، ہندوستان کا ملک بھر میں پھیلے اپنے الحاق شدہ آئی ایچ ایم ایس  کے ذریعے ملک میں مہمان نوازی کی تعلیم اور تربیت کے شعبے میں ماہرین تعلیم کو منظم کرتا ہے۔  این سی ایچ ایم سی ٹی کی تعلیمی چھتری کے تحت، آج تک، کل 93 ادارے الحاق شدہ ہیں۔ بی ایس سی   ،  ایچ ایچ اے اور ایم ایس سی ایچ اے  پروگراموں میں ان اداروں میں داخلہ لینےوالے طلباء  اس مفاہمت نامے سے مستفید ہوں گے۔

بی ایس سی  ایچ ایچ اے پروگرام ہنر مندی، کاروباری ان پٹ اور مہمان نوازی اور دیگر خدمات کی صنعت میں درکار انتظامی ان پٹ سے بھرپور ہے۔ اس طرح،  اس صنعت میں پاس آؤٹ افراد کی سب سے زیادہ مانگ کی جاتی ہے تاکہ انہیں  شروع میں جونیئر منیجمنٹ  ، سپروائزری اور آپریشنل سطح پر تعینات کیا جاسکے۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ مہمان نوازی کی تنظیموں میں سرفہرست ہوتے ہیں ۔

ایم ایس سی    ایچ اے انتظامی اور تحقیقی ان پٹس سے مالا مال ہے۔ امیدواروں کی طرف سے اس کی کافی مانگ ہے جو انتظامی سطح پر اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی کسی بھی مہمان نوازی کے اداروں میں ٹیچنگ فیکلٹی بننا چاہتے ہیں۔

این سی ایچ ایم سی ٹی کے تعلیمی چھتری کے تحت آئی ایچ ایمز کو سال 2021 کے لیے امریکہ کے ’’سی ای او ورلڈ‘‘ کے ذریعہ بہترین مہمان نوازی اور ہوٹل مینجمنٹ اسکولوں میں ہندوستان میں سرفہرست اور دنیا میں 14 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو )  ہندوستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے، اور تدریس اور تحقیق کے لیے ایک عالمی شہرت یافتہ مرکز ہے۔ نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل (این اےاے سی)  کے ذریعہ 3.91 کے گریڈ پوائنٹ (4 کے پیمانے پر)   کے ساتھ ہندوستان میں پہلے نمبر پر، جے این یو کو نمبر ون کا درجہ دیا گیا۔ اور 2016 میں حکومت ہند کے نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک کے ذریعہ ہندوستان کی تمام یونیورسٹیوں میں 3  پراور 2017 میں نمبر  2پر رکھا گیا ہے ۔جے این یو کو 2017 میں صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے بہترین یونیورسٹی کا ایوارڈ بھی ملا۔ جے این یو 1966 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے قائم کیا گیا۔ اس یونیورسٹی کی طاقت، توانائی اور ساکھ اس وژن کا نتیجہ ہے کہ خیالات ایڈونچر کے لیے ایک میدان ہیں۔ تجربہ اور مسلسل جستجو اور آراء کا تنوع فکری کھوج کی بنیاد ہیں۔

تعلیمی سال 24-2023  سے جے این یو کے ذریعہ این سی ایچ ایم سی ٹی کے یو جی اور پی جی ڈگری پروگراموں کو تسلیم کرنے کے ساتھ، این سی ایچ ایم سی ٹی کی تعلیمی چھتری کے تحت آئی ایچ ایمز کے طلباء جے این یو سے ڈگریاں حاصل کر رہے ہوں گے، جس سے انہیں نہ صرف  ہندوستان میں بہتر روزگار میں بلکہ پوری دنیا میں بہت فائدہ پہنچے گا  اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے داخلہ میں  بھی فائدہ پہنچے گا۔ نیز غیر ملکی شہریوں اور غیر مقیم ہندوستانیوں کے بہتر داخلے سے آئی ایچ ایمز کو فائدہ پہنچے گا۔ ان پاس آؤٹس کی ملازمت کے امکانات ہندوستان اور بیرون ملک بہتر پلیسمنٹ  کے لحاظ سے  کافی بڑھ جائیں گے ۔

**********

ش ح۔ اک۔ ف ر

U. No.2110


(Release ID: 1902725)
Read this release in: English , Hindi , Telugu