وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فضائیہ مشق ڈیزرٹ فلیگ VIII میں حصہ لے گی


ایل سی اے تیجس کے لیے ملک سے باہر پہلی بین الاقوامی مشق

Posted On: 25 FEB 2023 7:22PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ کا ایک دستہ جس میں 110 فضائی اہلکار شامل ہیں، مشق ڈیزرٹ فلیگ VIII میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے الظفرا بحریہ کے اڈے پر پہنچ گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ پانچ ایل سی اے تیجس اور دو سی- 17 گلوب ماسٹر III طیاروں کے ساتھ حصہ لے گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایل سی اے تیجس بھارت سے باہر بین الاقوامی پرواز کی مشق میں حصہ لے گا۔

مشق ڈیزرٹ فلیگ ایک کثیرجہتی فضائی مشق ہے جس میں متحدہ عرب امارات، فرانس، کویت، آسٹریلیا، برطانیہ، بحرین، مراکش، اسپین، جمہوریہ کوریا اور امریکہ کی فضائی افواج بھی حصہ لیں گی۔ یہ مشق 27 فروری سے 23 مارچ تک کی جارہی ہے۔

اس مشق کا مقصد مختلف جنگی مصروفیات میں حصہ لینا اور مختلف فضائی افواج کے بہترین طورطریقوں سے سیکھنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo204OO.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2077)


(Release ID: 1902453) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi