سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے بھارت مالا پریوجنا کے تحت آندھرا پردیش میں بنگلورو – وجئے واڑہ اکنامک کوریڈور میں ہائبرڈ اینوئٹی موڈ میں این ایچ 544- جی پر   1292.65 کروڑ روپے کی مالیت سے 32 کلومیٹر طویل 6 لین ایکسس  کنٹرول گرین فیلڈ ہائی وے   تیار کرنے کی منظوری دی

Posted On: 24 FEB 2023 5:01PM by PIB Delhi

سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی  وزیز جناب نتن گڈکری نے بھارت مالا پریوجنا کے تحت آندھرا پردیش میں  بنگلورو – وجئے واڑہ  اکنامک کوریڈور میں  این ایچ- 544 جی پر چندر شیکھر پورم سے پولاورم تک 1292.65 کروڑ روپے  مالیت کے   32  کلومیٹر طویل 6 لین ایکسس کنٹرول گرین فیلڈ ہائی وے تیار کرنے کو مننظوری دی ہے۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں جناب گڈکری نے بتایا کہ  بنگلورو – کڈپا – وجئے واڑہ  ایکونومک کوریڈور  بنگلورو ایس ٹی آر آر سے شروع ہو تا ہے جو این ایچ- 44 پر  کوڈی کونڈہ چیک پوسٹ تک موجودہ بنگلورو – حیدرآباد ّ این ایچ- 44 ) کو  استعمال کرتاہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ اس کے بعد، مجوزہ گرین فیلڈ اکنامک کوریڈور این ایچ- 44 (بنگلور-حیدرآباد روڈ) پر واقع کوڈی کونڈہ چیک پوسٹ (کوڈور گاؤں) سے این ایچ- 16 پر اڈانکی کے قریب موپاورم گاؤں تک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موپاورم سے  یہ راستہ وجئے واڑہ تک  موجودہ این ایچ- 16  کو استعمال کرتا ہے۔ 342.5 کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ کوڈی کونڈہ چیک پوسٹ سے موپاورم تک کا پورا کوریڈور مکمل طور پر گرین فیلڈ ہائی وے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آندھرا پردیش کے پرکاسم ضلع میں اس پٹی کو 14 پیکجوں میں تیار کرنے کی تجویز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

U-2047



(Release ID: 1902176) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Tamil