صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ضلع  اسپتالوں کو میڈیکل کالجوں  کی شکل دینے کے تعلق سے  تازہ ترین معلومات


2014 سے پہلے کے 387 میڈیکل کالجوں میں 69 فیصد اضافہ کے ساتھ اب یہ تعداد 655 ہو گئی ہے

2014 سے پہلے کی 31,185 پوسٹ گریجویٹ سیٹوں میں 110 فیصد  کا اضافہ کیا گیا  اور اب یہ تعداد 65,335 ہو گئی ہے

Posted On: 10 FEB 2023 5:15PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے میڈیکل کالجوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور اس کے بعد ایم بی بی ایس کی نشستوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ میڈیکل کالجوں کی تعداد جو 2014 سے پہلے 387  تھی ، اس میں 69 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور  یہ تعداد 655  ہوگئی ہے۔ مزید یہ کہ 2014 سے پہلے ایم بی بی ایس کی سیٹیں  جو 51348  تھیں، ان سیٹوں میں 95 فیصد  کا اضافہ کیاگیا   ہے اور اب یہ تعداد 100163 تک پہنچ گئی  ہے  جب کہ  پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کہی تعداد  جو  2014  سے  قبل  31185  تھی ، اس میں 110فیصد کا  اضافہ  کیا گیا ہے  اور  اب یہ تعداد 65335  ہو گئی ہے۔ مزید یہ کہ ، جیسا کہ نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے مطلع کیا ہے، ملک میں ایم بی بی ایس (یو جی) اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) نشستوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی  گئی  ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی  وزارت مرکز کے ذریعہ چلائی جانے والی  اسکیم (سی ایس ایس) کا انتظام کرتی ہے، جس میں 'موجودہ ضلع/ریفرل اسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام' کے لیے زیرِ خدمت علاقوں اور خواہش مند اضلاع کو ترجیح دی جاتی ہے، جہاں کوئی موجودہ سرکاری یا نجی میڈیکل کالج نہیں ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان شمال مشرقی اور خصوصی زمرہ کی ریاستوں کے لیے 90:10 کے تناسب سے اور دیگر کے لیے 60:40 کے تناسب سے فنڈ کی تقسیم کی گئی ہے ۔ اسکیم کے تحت ملک میں تین مرحلوں میں 157 میڈیکل کالجوں کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت موجودہ سرکاری میڈیکل کالجوں کوایم بی بی ایس (یوجی) سیٹوں اور  پی جی  سیٹوں کو بڑھانے کے لیے موجودہ ریاستی حکومت/مرکزی سرکاری میڈیکل کالجوں کی اپ گریڈیشن کے لیے مرکز کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیم کے تحت سول ورکس اور آلات اور فرنیچر کی خریداری کے لیے مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔

ضمیمہ

موجودہ تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ملک میں میڈیکل کالجوں کی ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

 ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

*انڈر گریجویٹ کی مجموعی سیٹیں

پوسٹ گریجویٹ کی مجموعی سیٹیں#

1

انڈمان ونکوبار جزائر

114

0

2

آندھرا پردیش

5585

2816

3

ارونا چل پردیش

50

0

4

آسام

1250

738

5

بہار

2565

1150

6

چنڈی گڑھ

150

578

7

چھتیس گڑھ

1915

562

8

دادر اور نگر حویلی

177

0

9

دہلی

1497

2915

10

گوا

180

131

11

گجرات

6500

2483

12

ہریانہ

1835

745

13

ہماچل پردیش

920

342

14

جموں وکشمیر

1147

611

15

جھار کھنڈ

980

263

16

کرناٹک

10995

6006

17

کیرالہ

4505

1889

18

مدھیہ پردیش

4180

1935

19

مہارا شٹر

10295

5765

20

منی پور

525

241

21

میگھالیہ

50

37

22

میزورم

100

0

23

اڈیشہ

2325

1203

24

پڈو چیری

1630

943

25

پنجاب

1750

754

26

راجستھان

5075

2980

27

سکم

150

34

28

تمل ناڈو

11275

4935

29

تلنگانہ

6990

2723

30

تری پورہ

225

85

31

اتر پردیش

9203

3795

32

اترا کھنڈ

1150

1811

33

مغربی بنگال

4825

1998

*2023-24 کے لیے اعداد وشمار این ایم سی  کی جانب سے نئے کالجوں کے لیے اجازت دینے/سیٹوں میں اضافے اور کالجوں/سیٹوں کے لیے اجازت واپس لینے پر مختلف ہو سکتا ہے۔ # (ایف این بی/ ڈی این بی اور  سی پی ایس کو چھوڑ کر)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ش  م- ق ر)

U-2000




(Release ID: 1901682) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Manipuri , Tamil