کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی ای پی ایف اے نے نوجوان طلباء/اسکالرز سے  انٹرنشپ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کیں

Posted On: 22 FEB 2023 7:09PM by PIB Delhi

 

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کی انوسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے 19 فروری 2023 سے شروع ہونے والے اپنے مختصر مدتی  انٹرنشپ پروگرام کے لیے نوجوان طلباء/اسکالرز سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان طلباء/اسکالرز کو اس اتھارٹی کی بیداری، تحقیق اور متعلقہ کام کاج  میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، ممکنہ انٹرنز کو مختصر مدت کے لئے پلیسمنٹ  کی پیشکش کی جائے گی اور اس کا مقصد اس تنظیم  کی پالیسیوں ، پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں ان کی رہنمائی کرتے ہوئے اس اتھارٹی  کے  مینڈیٹ پر نئے نقطہ نظر  والے  باصلاحیت نوجوانوں سے قیمتی مشورے اور تعاون حاصل کرنا ہے ۔مختلف کالجوں/یونیورسٹیوں کے طلباء  کے ذریعہ اس کے لیے درخواست دیے جانے  کا امکان ہے۔ اپنی انٹرن شپ کو کامیابی  کے ساتھ پوری  کرنے والے طلباء کو اس اتھارٹی  کی طرف سے انٹرن شپ سرٹیفکیٹ  حاصل ہوگا۔

اپلی کیشن فارم سمیت  اس پروگرام کی تفصیل https://www.iepf.gov.in/. لنک پر دستیاب ہے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 19.03.2023 ہے۔

انٹرن شپ کے لیے تعلیمی کارکردگی  اور ذاتی انٹرویو پر مبنی  انتخاب کے عمل  کااستعمال کیا جائے گا۔ فیز-I میں زیادہ سے زیادہ 10 انٹرنز کا انتخاب کیا جائے گا، اور اس تعداد کو بعد کے مراحل میں بڑھایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے لیے جناب سُمت اگروال، آئی ای پی ایف اے ، گراؤنڈ فلور، جیون وہار بلڈنگ، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی-110001 یا فون نمبر-    011-23441733 (ای میلsumit.aggarwal1[at]gov[dot]in)  سے رابطہ کریں۔

آئی ای پی ایف اے اتھارٹی کے بارے میں

آئی ای پی ایف  اتھارٹی کا قیام  کمپنی ایکٹ 2013 کی دفعہ  125 کی ذیلی دفعہ (5) کے تحت  کیا گیا ہے  اور اس کا مقصد انویسٹرز ایجوکیشن ، بیداری اور پروٹیکشن  کو فروغ دینا اور آئی ای پی ایف  فنڈ کا  انتظام  کرنا ہے۔ اس  میں عام لوگوں کے درمیان  انویسٹرس  تعلیم کی رفتار کو تیز  ترکرنے کے لیے  کئی طرح کی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1976)



(Release ID: 1901579) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi