امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس نے’بی آئی ایس  اسٹینڈرڈائزیشن چیئر پروفیسر‘ کے قیام کے لیےآئی آئی ٹی  گوہاٹی، آئی آئی ٹی گاندھی نگر اور  این آئی ٹی  کالی کٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


تحقیق و ترقی کے منصوبوں کی سہولت ، نوجوان ذہن  کی شراکت داری کو فروغ دے کر معیاری فارمولیشن  سرگرمیوں کو مضبوط  کرنےاور فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط

Posted On: 22 FEB 2023 6:15PM by PIB Delhi

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے انسٹی ٹیوٹ میں ’ بی آئی ایس اسٹینڈرڈائزیشن چیئر پروفیسر‘ کے قیام کے لیےآئی آئی ٹی گوہاٹی، آئی آئی ٹی گاندھی نگر اوراین آئی ٹی  کالیکٹ کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ یہ مفاہمت نامہ معیارات کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کی فعال شرکت کو یقینی بنانے  اور ہندوستانی معیارات کو تعلیم و تدریس میں نصاب کا ایک لازمی حصہ بنانے کے مقصد سے ملک کے  ممتاز اداروں کے ساتھ اپنی وابستگی کو ادارہ جاتی بنانے کی سمت میں ایک  اہم پہل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NSNB.jpg

بی آئی ایس اسٹینڈرڈائزیشن چیئر کو ملک میں اسٹینڈرڈائزیشن اور مطابقت سے متعلق  تشخیض  کے شعبے میں تحقیق اور ترقی،  تعلیم و تدریس  اور تربیت کے لیے لایا گیا ہے۔ اس میں سول، الیکٹریکل، مکینیکل، کیمیکل، زلزلہ  سے متعلق انجینئرنگ، آبی وسائل کی ترقی اور  بندوبست  اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، طبی بائیو ٹیکنالوجی اور نینو ٹیکنالوجی، بائیو میٹریلز وغیرہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ سائنس اور مختلف شعبوں   میں تعلیم و تدریس  اور تحقیق  و ترقی میں ایکسی لنس اور قیادت کو فروغ دے گا۔

اس موقع پر،بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز  کے ڈائرکٹر جنرل،  جناب پرمود کمار تیواری،نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں اور بی آئی ایس کے درمیان مفاہمت نامہ سے  تحقیق و ترقی سے متعلق پروجیکٹوں  میں  سہولت حاصل ہوگی۔ یہ اسٹینڈرڈائزیشن کے عمل کے  شعبے میں نوجوان ذہن کی شراکت داری  کو فروغ دے کر معیاری فارمولیشن  سرگرمیوں کو مضبوط اور فروغ دے گا۔ اس  کے توسط  سے سیمینار، کانفرنس، ورکشاپس، سیمینارز یا لیکچرز، تربیتی اور قلیل مدتی تعلیمی پروگرام مشترکہ طور پر منعقد کیے جائیں گے۔ پرمود کمار تیواری نے نئے معیارات   کو وضع کرنے  اور موجودہ معیارات کی تعمیل میں تعلیمی اداروں میں اسٹارٹ اپس اور انکیوبیشن سینٹرز کے ساتھ جڑنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔  انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی کی جدت طرازی اور معیارات کی ترقی  کو ایک ساتھ جوڑا جائے گا۔

 

آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،؛ پروفیسر پرمیشور کے ایئر،  آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں  ڈائرکٹر  پروفیسررجت مونا،  این آئی ٹی کالی کٹ  کے ڈائریکٹر پروفیسر پرساد کرشنا، (ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  جڑے ) نے اس پہل  کے تئیں اپنی  عہدبستگی  کی یقین دہانی کرائی  اور بی آئی ایس کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1968)


(Release ID: 1901559) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Assamese