الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب راجیو چندر شیکھر بنگلورو میں سکنڈ سیمی کون فیوچر ڈیزائن روڈ شو کا افتتاح کریں گے


جناب ر اجیو چندر شیکھر بنگلورو میں مہمان خصوصی کے طورپر رینے سس۔ ٹی سی ایس انوویشن سنٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

وزیر موصوف بی ایم ایس انجینئر نگ کالج کے طلبا کو خطاب کریں گے جو نیو انڈیا فارینگ انڈیا: ٹیگیڈ آف اپورچنٹیز سیریز کا حصہ ہے

Posted On: 22 FEB 2023 6:51PM by PIB Delhi

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر دو روزہ سرکاری دورے پر آج شام بنگلورو کے لئے روانہ ہوں گے۔

جناب راجیو چندر شیکھر جمعہ کو بنگلورومیں سیکنڈ سیمی کون فیوچر ڈیزائن روڈ شو کا افتتاح کریں گے۔ یہ روڈ شو اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنے، اگلے مرحلے کے اختراع کے فروغ اور عالمی اور بڑے ہندوستانی سیمی کنڈکٹر اداروں کو ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر ڈیزائن ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ کرنے کے مقصد سے کیا جارہا ہے۔ اس سیریز کا پہلا پروگرام گزشتہ برس گجرات کی کرناوتی یونیورسٹی میں منعقد ہوا تھا۔

دسمبر 2021 میں مرکزنے  ہندوستانی سیمی کنڈکٹر مشن کا آغاز کیا تھا۔ جو اس سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے 76 ہزار کروڑ روپے کی ترغیبی رقوم کے ساتھ شروع ہوا تھا۔

وزیر موصوف کل (23 فروری) کو رینے سس۔ ٹی سی ایس انوویشن سنٹر کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ وہ دونوں کمپنیوں کے ایگزیکیٹو کو خطاب کریں گے جن میں ڈاکٹر شیلشن چٹیپڈی بورڈ ممبر رینے سس اور جناب این گنپتی سبرامنیم ، سی او او، ٹی سی ایس شامل ہیں۔

بعد میں جناب راجیو چندر شیکھر ’’ نیو انڈیا فارینگ انڈیا سیریز کے حصے کے طور پر بی ایم ایس انجینئرنگ کالج کے طلباے سے بات چیت کریں گے۔

ایک سابق چپ ڈیزائنر اور ٹیک انٹرپرینئر سے سیاستداں بنے۔ جناب راجیو چندر شیکھر نے ملک بھر میں ینگ انڈینز اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ رابطے رکھے ہیں۔ اس طرح کی ملاقات اور بات چیت سے طلبا، اساتذہ اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے صنعت کاروں کا حوصلہ بلند ہوتا ہے۔

*****

U.No:1966

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1901551) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi