بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے گیٹ وے ویلو سٹی ہولڈنگ کورپ کی طرف سے جاری کردہ اور بقایا حصص کیپٹل کے 100 فیصد اور وی جی پی ہولڈنگز ایل ایل سی کے واحد کنٹرول کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 22 FEB 2023 6:57PM by PIB Delhi

 

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے گیٹ وے ویلوسٹی ہولڈنگ کارپوریشن کے ذریعہ جاری کردہ اور بقایا حصص کیپٹل کے 100 فیصد کے مجوزہ حصول اور وی جی پی ہولڈنگز ایل ایل سی کے واحد کنٹرول کو منظوری دے دی ہے۔

گیٹ وے ویلوسٹی ہولڈنگ کورپ (گیٹ وے) ایک نئی تشکیل شدہ ڈیلاویئر، امریکی کارپوریشن ہے۔ یہ ایک ہولڈنگ کمپنی ہے اور ہندوستان یا کسی اور جگہ اس کی کوئی کاروباری سرگرمیاں نہیں ہیں۔ یہ آرامکو اوورسیز کمپنی بی وی (اے او سی)، سعودی عربین آئل کمپنی (سعودی آرامکو) کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ سعودی آرامکو بنیادی طور پر ہائیڈرو کاربن مصنوعات کی تلاش و جستجو، ڈرلنگ اور انھیں نکالنے کے ساتھ ساتھ ان مصنوعات کی پروسیسنگ، مینوفیکچرنگ، ریفائننگ اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔ ہندوستان میں، یہ بنیادی طور پر ہائیڈرو کاربن اور مشتق اشیاء (ڈیرائیوٹیوس)، (بشمول پولی تھیلین، پولی پروپیلین، ریسنس، لیوبری کینٹس اور بیس آئل) کی مارکیٹنگ اور فروخت میں مصروف ہے۔

وی جی پی ہولڈنگس ایل ایل سی (ٹارگٹ)، ڈیلاویئر کے قوانین کے تحت شامل ایک محدود ذمہ داری والی کمپنی ہے۔ پری-کلوزنگ ری آرگنائزیشن کے بعد، والوو لائن انک  (سیلر) اپنے دو کاروباری حصوں میں سے ایک، گلوبل پروڈکٹس کے کاروبار کو ٹارگیٹ کو منتقل کر دے گا۔ گلوبل پروڈکٹس کا کاروبار والوولائن اور دیگر برانڈڈ اور پرائیویٹ لیبل انجن اور آٹوموٹیو پریونٹیو مینٹی نینس پروڈکٹس کئی ممالک میں فروخت کرتا ہے۔ ٹارگیٹ ہندوستان میں لیوبری کینٹس، کولنٹ اور ایڈبلیو  (ڈیزل ایگزاسٹ فلوئڈ) فروخت کرتا ہے۔

سی سی آئی نے مجوزہ امتزاج (کمبینیشن) کو منظوری دے دی ہے، جس کا تعلق 100 فیصد جاری کردہ اور بقایا حصص کیپٹل کے حصول اور سعودی آرامکو (گیٹ وے اور اے او سی کے ذریعے) سیلر سے حاصل کرنے سے ہے۔ (مجوزہ کمبینیشن)

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلد جاری کیا جائے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1964



(Release ID: 1901550) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi