ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے روئی کی گانٹھوں کی لازمی تصدیق کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر کی منظوری دی


بی آئی ایس کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعہ پوری روئی کی ویلیو چین کے لئے جانچ کی سہولیات کو مضبوط کیا جائے گا: جناب گوئل

کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کلسٹر پر مبنی اور ویلیو چین طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے جامع منصوبہ منظور

سکریٹری (ٹیکسٹائل) کی سربراہی میں اعلیٰ کمیٹی ‘‘کستوری کاٹن انڈیا’’ کے پتہ لگانے، سرٹیفیکیشن اور برانڈنگ کے مشن موڈ پروجیکٹ پر تیزی سے عمل آوری کے لیے تشکیل دی گئی

Posted On: 22 FEB 2023 3:10PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل، تجارت اور صنعت نیز صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے نئی دہلی میں ٹیکسٹائل مشاورتی گروپ (ٹی اے جی) کے ساتھ پانچویں بات چیت پر مبنی میٹنگ کی صدارت کی۔

انہوں نے تشریح نمبر IS12171: 2019-کاٹن گانٹھوں کے تحت کپاس کی گانٹھوں کے لازمی سرٹیفیکیشن کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر (کیو سی او) کی منظوری دی تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اچھے معیار کی روئی کی فراہمی کو بڑھایا جا سکے۔

جناب پیوش گوئل نے نشاندہی کی کہ ہندوستانی کاٹن فائبر کا معیار کسانوں اور صنعت دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی کپاس کی برانڈنگ سے کسانوں سے لے کر آخری صارفین تک کپاس کی پوری ویلیو چین میں بہت زیادہ قیمت بڑھے گی۔ سی سی آئی اورٹیکس پروسیل کے درمیان 15 دسمبر 2022 کو مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ 23-2022 سے 25-2024 تک تجارت اور صنعت کو سراغ، سرٹیفیکیشن اور برانڈنگ کی مکمل ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی اور ایپکس کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور سراغ لگانے، سرٹیفیکیشن کا کام رواں کپاس کے سیزن میں شروع ہو جائے گا۔

ایچ ڈی پی ایس، کلوزر اسپیسنگ اور ای ایل ایس کی ٹکنالوجی کو ہدف بناکر کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے جامع منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ کلسٹر پر مبنی اور ویلیو چین طریقہ کار کے ساتھ سرکاری و نجی شراکت داری پر مبنی ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے زیراہتمام سنٹرل انسٹی ٹیوٹ فار کاٹن ریسرچ (سی آئی سی آر) نے 24-2023 سے لاگو ہونے کے لیے یہ پائلٹ پلان تیار کیا ہے۔

جناب گوئل نے کستوری معیارات، ڈی این اے ٹیسٹنگ اور ٹریس ایبلٹی کے مطابق جانچ کی سہولت کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی آئی ایس اور ٹی آر ایز (ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز) کے ذریعے ٹیسٹنگ کی مناسب سہولیات پیدا کی جائیں گی۔ بی آئی ایس ٹیکسٹائل کی وزارت کے ساتھ مل کر ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ کی سہولت کے قیام کو یقینی بنائے گا۔

وزیر موصوف نے صنعت سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کے معیار اور ٹریس ایبلٹی پر توجہ دیں۔

 وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل محترمہ درشنا وی جردوش اور ریلویز اور ٹی اے جی کے چیئرمین اشوک کوٹک نے بھی ٹی اے جی میٹنگ کی رہنمائی کی۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ابھیلکش لیکھی اور فصلوں کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ شوبھا ٹھاکر، اے پی ای ڈی اے اور بی آئی ایس کے نمائندے، متعلقہ وزارتوں کے دیگر سینئر افسران اور کپاس کی ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈرز بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

محترمہ رچنا شاہ، سکریٹری، ٹیکسٹائل نے ایل ایل ایس کپاس کے لیے علیحدہ ایچ ایس این کوڈ کو فعال کرنے کے لیے وزارت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی وضاحت کی تاکہ ای ایل ایس کپاس کے لیے الگ الگ شماریاتی ڈیٹا کو پالیسی فیصلوں کی پیمائش کے لیے دستیاب کرایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 1961)


(Release ID: 1901547) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil