ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ڈی ای نے ایس سی او شراکتدار ممالک کے درمیان ڈیجیٹل ہنر مندی کی تربیت کے  ذریعہ صلاحیت سازی پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا


سیمینار میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے تجربہ اور بہترین طورطریقوں کو مشترک کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 21 FEB 2023 7:00PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے ڈیجیٹل آئی ٹی پلیٹ فارموں کے استعمال اور اس کے قیام کے تعلق سے ہنر مندی کی تربیت کے ذریعہ صلاحیت سازی اور شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) شراکتدار ممالک میں کاروباری اداروں کی نئی نسل سے متعلق آج ایک سمینار کا انعقاد کیا ۔سمینار میں ہندوستان نے صحت ،تعلیم ، ہنر مندی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں مختلف شعبہ جات میں ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق اپنے بہترین طورطریقوں کو پیش کیا جس میں وبا کے دوران عوام کو درپیش فلاحی بہبود کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔

روس ،قزاقستان،  تاجکستان، کمبوڈیا، مالدیپ ، نیپال ، سعودی عربیہ اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) سمیت 8 رکن ممالک نے اس سیشنز میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایس سی او رکن ممالک ، آبزرور ممالک اور مباحثہ کے شراکتداروں کی طرف سے 50 وفود ہائی برڈ انداز میں سیشنز میں شامل ہوئے ۔

 

 

ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے مختلف شعبوں ، عام تعلیم اور ہنر مندی کی تعلیم کے تعلق سے عمودی اور افقی  موبیلٹی فراہم کرنے کے لئے تعلیمی نظام میں متعدد امورکی اہمیت پر زوردیا ۔قومی ہنر مندی کی اہلیتی فریم ورک (این ایس کیو ایف) کو کثیر تادیبی موافق ماحول کا ایک اہم جزو قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نےآئی ٹی پلیٹ فارم کا  استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل کریڈٹ کے مجموعے ، اس کی ٹرانسفرنگ اور دوبارہ استعمال میں لانے کے لئے ایک نظام تیار کرنے میں اس کے اہم کردار ادا کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔انہوں نے تعلیم اور ہنر مندی کے شعبہ میں ہندوستان کے عہد کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لئے اوپن سورس ڈیجیٹل ٹولس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور ممالک کے درمیان خاص طور پر ایس سی او ممالک میں سلامتی اور اقتصادی ترقی کے تال میل پر  بھی بات کی۔

 

 

ہنر مندی، از سر نو ہنر مندی اور ہنر مندی  کی ترقی کے وزیر اعظم نریندر مودی کے منتر  اور اسکل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تعلق سے بجٹ 24-2023 میں حالیہ اعلانات کے مطابق ایک وضاحتی پرزینٹیشن پیش کی گئی  تاکہ یہ بات واضح کی جاسکے کہ کس طرح منفرد پلیٹ فارم مانگ پر مبنی رسمی ہنر مندی کو استعمال میں لانے اور صنعت کاری کی اسکیموں تک رسائی کی سہولت فراہم کرکے ڈیجیٹل ہنر مندی کے موافق ماحول کی توسیع کررہا ہے ۔

ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو تیز رفتار انداز میں  مضبوط بنانے اور صحت ، تعلیم ، ہنر مندی ، آئی ٹی اور دیگر مزید شعبوں میں  صنعت اور ہنر مندی پر  مبنی تعلیم کے درمیان روابط قائم کرنے پر تبادلہ خیال اور غور و فکر کیا گیا ۔

سیشنز کے دوران اربن کمپنی ، ڈیجیٹل کامرس کے لئے اوپن نیٹورک (او این ڈی سی) ، انویسٹ انڈیا ، ورلڈ اسکیلز روس اور دیگر  اداروں سمیت متعدد اداروں نے اس معاملے پر مطالعات اور بہترین طورطریقوں کو مشترک کیا ۔ جس میں ایس سی او شراکتدار ممالک میں ڈیجیٹل انضمام کو حاصل کرنے کے لئے شراکتداروں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ جڑنے اور اداروں کو مربوط کرنے کی ضرورت پر زوردیا جائے گا۔اس کے علاوہ  آئی ٹی پلیٹ فارموں صنعت کاری کی پہل اور رجحانات کے استعمال کے ساتھ ہنر مندی پر مبنی صلاحیت سازی کے ذریعہ چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنا کرکےامیدوار صنعت کاروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زودیا گیا ۔

یہ سیمینار ایک افتتاحی سیشن کے ساتھ شروع ہوا جس کے بعد صنعت اور ہنر مندی پر مبنی تعلیم کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی اور روابط پر مبنی ایک ابتدائی سیشن کا انعقاد ہوا اور اس کے بعد سرکار اور کاروباریوں کے درمیان آئی ٹی پلیٹ فارم پر مبنی شراکتداری کے انضمام پر سیشنز کا انعقاد ہوا تاکہ عالمی سطح پر کاروبار کو بڑھایا جاسکے اور یہ سیشنز چھوٹے کاروباریوں اور آئی ٹی پورٹلس کے انضمام کے ذریعہ تجارتی اداروں  کو آگے بڑھانے سے متعلق ایک پینل مباحثے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ ہنر مندی ، از سر نو ہنر مندی اور ہنر مندی کو فروغ دینے سے متعلق ایس سی او ممالک کا تعاون اقتصادی قدر کے نئے مواقع شروع کرنے میں اہم ثابت ہوگا اور مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔  پورے تربیتی مقام کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہاہے ۔ڈیلیوری  کے طریقوں کو سیکھنے کے لئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی نے سیکھنے کے تجربے کو زیادہ موثر اورقابل پیمائش بنادیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھی اور اس نے مواقع کے نئے دروازے کھول دئے ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ سیمینار نہ صرف تعاون اور تبدیلی آمیز عوامی اشیا کو آفر کرنے اور آئی ٹی پلیٹ فارموں کے ذریعہ خدمات کی فراہمی کے لئے ایس سی او ممالک کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرےگا بلکہ ڈیجیٹل سفر کی شروعات کرنے کے لئے نئی معلومات اور راہ فراہم کرےگا۔

اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے ایس سی او کے ڈپٹی سکریٹری جنرل  جناب گری گوری لوگنی نو نے کہا کہ وبا نے انسانی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کو تیز کرنے کے لئے ایک قوت بخشی ہے ۔ہر سال ایک سی او رکن ممالک کے اندر آن لائن طریقے سے سیکھنے ، پلیٹ فارموں کی تخلیق اور اساتذہ اورطلبا  کے لئے سرچ انجن کی دستیابی کے لئے ضرورت میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سیمینار کے ساتھ تعلیمی عمل میں نئے ڈیجیٹل تعلیمی وسائل ، مصنوعی ذہانت کا استعمال ، ڈیجیٹل خواندگی کی بہتری کے لئے ٹیکنالوجیوں کو متعارف کرانے پر توجہ ہے ۔

اس تقریب میں کے کے دیویدی ، جوائنٹ سکریٹری ، ایم ایس ڈی ای ، محترمہ ترشلجیت سیٹھی ، ایڈشنل سکریٹری /ڈائریکٹرجنرل(ٹریننگ) ، ڈی جی ٹی ، ایم ایس ڈی ای ، وید منی تیواری ، سی ای او ، این ایس ڈی سی اور ایم ڈی ، این ایس ڈی سی انٹرنیشنل ، ڈاکٹر منیش مشرا، ایگزیگٹو وی پی ، این ایس ڈی سی ، انل شہس بودھے ، چیئر مین ، قومی تعلیمی ٹیکنالوجی فورم اور منظوری کا قومی بورڈ ، کرتی سیٹھ ، سی ای او  ، ناسکوم ، ابھیشیک سنگھ ایڈشنل سکریٹری اور سی ای او، این ای جی ڈی / ڈی آئی سی ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت ، الینا ولادی میرونا دوشکانووا، ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر ، پیشہ ورانہ ہنر مندی کی ترقی کی ایجنسی(ورلڈ اسکل روس) ، انوراگ جین سکریٹری ، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ ، تجارت و صنعت کی وزارت ، ڈاکٹر سیٹھ سیرے ، جنرل سکریٹریٹ  ، ڈی جی سی ، ڈائریکٹر جنرل ، دیگر ممتاز وفود کے درمیان سی اے ڈی ٹی کی آئی ڈی آر آئی ، شراکتدار ممالک کے چند نمائندگان سمیت اہم شخصیات اور سینئر ہندوستانی افسران نے ورچوئل طریقے سے سیمینار میں شرکت کی۔

 

***********

 

ش ح ۔  ع ح  ۔ م ش

U. No.1944

 


(Release ID: 1901329) Visitor Counter : 155


Read this release in: English