الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ایس سی ایل موہالی کی جدید کاری ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر خواہشات کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی: جناب الکیش کمار شرما


جناب الکیش کمار شرما نے آج موہالی میں سیمی- کنڈکٹر لیبوں کو جدید بنانے کے منصوبے اور پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 10 FEB 2023 7:51PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر لیبارٹری (ایس سی ایل) موہالی کی جدید کاری ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر کی خواہشات کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی ۔ وہ آج موہالی میں سیمی کنڈکٹر لیبز کا دورہ کر رہے تھے اور وہاں  انہوں نے جدید کاری کی کوششوں کے منصوبے اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00133NP.jpg

ایس سی ایل موہالی میں جناب  الکیش کمار شرما

ایس سی ایل کے تعاون اور صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے، جناب الکیش کمار شرما نے روشنی ڈالی کہ ایس سی ایل کے لیے ایک نمایاں طور پر، نہ صرف ایک بڑے مینوفیکچرنگ کاروبار کے قیام کے معاملے میں، بلکہ سیمی کنڈکٹر کی صلاحیتوں اور امکانات کو بڑھانے کے معاملے میں بھی بڑا حوصلہ لینے کا صحیح وقت ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند ، ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کی وسیع تر کوششوں کے  حصے کے طور پر موہالی میں موجودہ سیمی کنڈکٹر لیبارٹری (ایس سی ایل) کو جدید بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔

ہندوستان میں واحد  آئی ڈی ایم  (مربوط ڈیوائس مینوفیکچرر) سیمی کنڈکٹر کی سہولت کے طور پر، ایس سی ایل  نے ملک کی اعلی درجے کی، لیکن کم پیمانے پر مقامی سیمی کنڈکٹر کی ضروریات کو پورا کیا ہے، جس میں، محکمہ خلائی کی نگرانی میں ملک کے مریخ مشن کو طاقت فراہم کرنا بھی شامل ہے۔  سی ایم او ایس  ویفر فیب  200 سے زیادہ قسم کے سی ایم او ایس آلات تیار کرنے اور ڈیلیور کرنے میں کامیاب رہا ہے، جن میں مختلف قسمیں (ڈیجیٹل، اینالاگ، مکسڈ سگنل اورایس آر اے ایم) شامل ہیں۔

ایس سی ایل نے پہلے ہی موجودہ آلات کو اپ گریڈ کر کے موجودہ  سی ایم او ایس  ویفر فیب  کی 700  ڈبلیو ایس پی ایم سے 1000- 1100 ڈبلیو ایس پی ایم تک صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک آر ایف پی  شروع کر دیا ہے۔ اس اپ گریڈ کے حصے کے طور پر، ایس سی ایل  باہر نکلنے والے  180 این ایم، سی ایم او ایس پلیٹ فارم  میں  این وی ایم  (نان ولیٹائل میموری)  ٹیکنالوجی  کا اضافہ بھی کرے گا اور اپنی تکنیکی صلاحیتوں کے  مطابقت  میں سلی کون ٹیکنالوجی پر جی اے این شامل کرے گا۔ یہ ایس سی ایل  کو اپنی پیشکش کو بڑھانے کی اجازت دے گا، خاص طور پر پاور الیکٹرانکس کے ڈومین میں، بشمول پی ایم  آئی سی ، کم طاقت والے آر ایف اور میموری ڈیوائسز۔ ایس سی ایل  نے  بیلجیم  کے آئی ایم ای سی کے ساتھ ای -  نوڈ 200  وی   اور  650  وی ڈیوائسز کے لئے  سلی کون پاور  ایچ ای ایم ٹی ٹیکنالوجی پر  جی اے این کے حصول کے لئے  ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

قریب کی مدت میں، یہ جاری آر ایف پی  پروڈکٹ پورٹ فولیو کو بڑھا دے گا اور  ایس سی ایل  کے پروڈکشن سائیکل کے وقت کو بہتر بنائے گا۔ متوازی طور پر، ایم ای آئی  ٹی وائی  نے ایک سرکردہ انتظامی مشاورتی فرم، بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کو بھی شامل کیا ہے، تاکہ  ایس سی ایل 2.0 کے لیے ایک طویل مدتی ویژن اور عمل درآمد کا روڈ  میپ تیار کیا جا سکے اور   ایم ای آئی ٹی وائی ، آئی ایس ایم  اور  ایس سی ایل قیادت کے ساتھ مشترکہ طور پر، ایس سی ایل  بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن میں کلیدی کردار ادا کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-1955



(Release ID: 1901325) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi