سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے چینج انک کے ساتھ مل کر ڈاکٹر امبیڈ کر انٹرنیشنل سینٹر ، نئی دہلی میں ایک کانفرنس کا انعقاد کرکے عالمی یوم سماجی  انصاف کا جشن منایا

Posted On: 21 FEB 2023 6:29PM by PIB Delhi

یہ کانفرنس  ایسے وقت میں منعقد کی جارہی ہے  جب ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن منارہا ہے اور جی-20 کی مسلسل صدارت کررہا ہے سماجی انصاف کے عالمی دن پر وزیر موصوف کے پیغام کو پڑھا گیا ۔اس پیغام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے پر خصوصی زور دیا گیا۔

اس کانفرنس میں کرم یوگی بھارت کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ ، میجر جنرل شرد کپور ، ری سیٹلمینٹ کے ڈائریکٹر جنرل جناب راہل گپتا(مینجنگ پارٹنراور بانی ، ویلو ایبل کیپٹل ) محترمہ ایرا سنگھل (ڈیوژنل کمشنر دفتر ، دہلی میں ڈپٹی کمشنر) ، محترمہ نوپور جھنجھنوالا ،چینج اینک ، محترمہ سہانا بھوٹانی (طالبہ لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج )،شبھم گرگ ، سسکو میں اسکرم ماسٹر ، رینا گپتا ،اشوکا یونیورسٹی میں لرننگ سپورٹ دفتر کی ڈائریکٹر ،  محترمہ مدھوبالا، سی آئی آئی- آئی بی ڈی ایم نیٹورک ، جناب راجا شیکھرم (راجا) پزہانی ہپن(شریک بانی ، وی - شیش)، محترمہ ریچا ساہنی ،( پی آر ، اتیپیکل ایڈوانٹیچ کی ہیڈ )، ڈاکٹر جتن اگروال (سارتھک ایجوکیشن ٹرسٹ کے بانی)، جناب امر پال چڈھا ،پارٹنر اور انڈیا ڈسبلٹی اسپانسر سمیت نوجوان شخصیات سمیت محکمے کے مختلف افسران موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018NJN.jpg

 

سکریٹری راجیش اگروال نے معذور افراد کی ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے ترقیاتی اقدامات کی سیریز پر زوردیااسے دیویانگ جنوں کے حقوق سے متعلق ایکٹ2016 کے تحت 21 معذوروں کی منظوری کے ساتھ شروع کیا گیا تھاجو شروعاتی سطح کے سات نمبر سے زیادہ ہے ۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی محکمہ موافق ماحول میں شراکتداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے لیکن راستہ ابھی طویل ہے ۔ اس کانکلیو کا مقصد شراکتداروں کو خواتین ،پسماندہ اور معذور افراد کی شمولیت کے لئے اس وژن کی سمت میں منفرد قوت کے لئے مل کر کام کرنے کے ارادے سے یکجا ں کرنا ہے ۔

اس کانکلیو میں  معذور افراد کیا کرسکتے ہیں کیا نہیں اس پر فیصلے کے بجائے دیویانگ جن کی منفرد خوبیوں پر زور دیا گیا ۔ہمیں ان کی منفرد صلاحیتوں اور تعاون کو پہچاننے کی ضرورت ہے ۔

یہ آزادی کا امرت مہوتسو ابھرتے ہوئے نئے ہندوستان کے جذبے کا جشن منانے کا مہوتسو ہے ۔شمولیت پر مبنی ہندوستان کا وژن یہ ہے کہ ہمیں مجموعی کوششوں کی تشکیل کرکے مسلسل آگے بڑھنا ہے اور اس بات کو سمجھنا ہے کہ مرکزی دھارے کو شامل کرکے آگے بڑھانا  ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QSFG.jpg

 

یہ پلیٹ فارم ہم سے ہر ایک کے لئے ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرےگا کہ صلاحیت کے قطع نظرہم میں سے ہر ایک کو  ترقی کے عمل میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔جب تک ہم اس عہد کے ساتھ  اقتصادی زندگی میں دیویانگ جنوں کو شامل نہیں کرتے ہیں تب تک سب کا ساتھ سب کا وکاس کو حتمی شکل نہیں دی جاسکتی ہے۔

کانفرنس کے متعدد اہم عنصر تھےجن میں  کس طرح معذور افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ، بہترین طور طریقوں اور شمولیت کے کامیاب ماڈل کی شناخت کرنا اور ہندوستان میں معذور افراد کے روزگار کے لئے اسٹیک ہولڈر کی گنجائش کو مضبوط کرنا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ع ح  ۔ م ش

U. No.1934


(Release ID: 1901243) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi