سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے کہا کہ قومی شاہراہ 344 اے پر پھگواڑہ سے روپ نگر تک 4 لین چوڑے سیکشن کو ہائبرڈ اینوئٹی موڈ میں 1.367 کلومیٹر کی لمبائی پر محیط 80 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے
Posted On:
21 FEB 2023 3:57PM by PIB Delhi
پنجاب میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی خواہش کے ساتھ این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہ 4 اے پر پھگواڑہ سے روپ نگر تک 344 لین چوڑا سیکشن تیار کیا ہے۔
مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ یہ پروجیکٹ ہائبرڈ اینوئٹی موڈ میں1367 کروڑ روپے کی لاگت سے 80 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ سیکشن بڑے شہروں امرتسر - جالندھر - چنڈی گڑھ کو جوڑتا ہے اور کپورتھلہ، جالندھر، لدھیانہ، روپڑ اور موہالی تک محیط ہے۔
وزیر نے کہا کہ اس سے جالندھر سے چنڈی گڑھ تک سفر کا وقت تقریباً آدھا ہو جائے گا اور کھٹکرکلاں تک براہ راست رسائی فراہم ہوگی جو شہید بھگت سنگھ کا آبائی گھر ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ پائیدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی روشنی میں یہ گرین ہائی وے پھولدار پودوں سے آراستہ ہے۔ یہ پنجاب کی محفوظ ترین شاہراہوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔
***
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 1915
(Release ID: 1901154)
Visitor Counter : 142