وزارت دفاع

میسرز سوریادیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے کے مقام پر 125 گز طویل پہلیاے سی ٹی سی ایم جنگی کشتی (15 ایل ایس اے ایم) کو پانی میں اتارا گیا

Posted On: 10 FEB 2023 5:39PM by PIB Delhi

کیپٹن پرشانت سکسینہ، اے ڈبلیو پی ایس (ایم بی آئی)  نے دس فروری 2023 کو میسرز سوریادیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے کے مقام پر 125 گز طویل  گولہ بارود نیز ٹارپیڈو نیزمیزائل (اے سی ٹی سی ایم)  جنگی کشتی  کا آغاز  کیا ۔ یہ بارج یعنی جنگی کشتی، اندرون ملک اور مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات/نظاموں سے لیس ہے ، اوریہ  وزارت دفاع کی’’میک ان انڈیا‘‘ پہل کی ایک  شانداراور پروقار پرچم بردار ہے۔

11 ایکس        اے سی ٹی سی ایم  بارج کی تعمیر کا معاہدہ، ایک ایم ایس ایم ای  میسرز سوریا دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے کے ساتھ کیا گیا تھا۔یہ معاہدہ حکومت ہند کی ’’آتم نربھر بھارت‘‘پہل قدمیوں کے عین مطابق کیا گیا ہے۔یہ بارج، 30 سالہ سروس لائف کے ساتھ بنائی گئی ہے۔اے سی ٹی سی ایم بارجز کی دستیابی ، جیٹیوں  یعنی بندرگاہوں کے چبوتروں کے ساتھ ساتھ بیرونی بندرگاہوں پر بھارتی بحریہ کےجہازوں کو نقل و حمل، سواری اور سامان / گولہ بارودکی بار برداری میں سہولت فراہم کرکے بھارتی بحریہ کی کارروائی جاتی  عہد بندیوں کوتقویت فراہم کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic-LSAM15(1)6TAP.JPG

 

 

**********

ش ح ۔  ع م  ۔ م ش

U. No.1907



(Release ID: 1901020) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi