مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت-آسیان ڈیجیٹل ورک پلان 2023 کو تیسری آسیان ڈیجیٹل وزراء کی میٹنگ (اے ڈی جی ایم آئی این) میں منظوری دی گئی


بھارت معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے آسیان کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہشمند: جناب دیوو سنگھ چوہان

Posted On: 10 FEB 2023 8:05PM by PIB Delhi

بھارت کے ساتھ آسیان ڈیجیٹل وزراء کی تیسری میٹنگ (اے ڈی جی ایم آئی ا ین) آج  ورچوئل طریقے پر منعقد ہوئی۔ وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیوو سنگھ چوہان اور فلپائن کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی کے محکمہ کے سکریٹری جناب ایوان جان ای یو وائی نے اس میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔

ڈیجیٹل وزراء کے باوقار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب دیو وسنگھ چوہان نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف تکنیکی اختراعات کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ ٹیلی کام صنعت کی ترقی کو مزید سہارا دینے، منصفانہ مسابقت کو فروغ دینے اور براڈ بینڈ اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے، حکومت ہند نے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیلی کام سیکٹر میں اصلاحات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ وزیر موصوف  نے اس بات پر زور دیا کہ ایک شمولیت پر مبنی اور مساوی معاشرے، پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل ذرائع سے شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مشترکہ خوشحالی کے مقصد سے خطے میں اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے آسیان کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہشمند ہے۔

2022 میں، آسیان بھارت دوستی کا سال منایا گیا،  یہ  آسیان کے ساتھ مذاکراتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کی یاد میں منایا گیا  اور جس کا اختتام آسیان اور بھارت میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ (سی ایس پی) میں تزویراتی شراکت داری کی بلندی پر ہوا۔ ’’ایک پائیدار ڈیجیٹل مستقبل کی طرف ہم آہنگی‘‘ کے موضوع کے تحت میٹنگ میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے میدان میں بھارت-آسیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی۔

وزراء کی میٹنگ نے بھارت-آسیان ڈیجیٹل ورک پلان 2023 کو منظوری دی۔ ورک پلان میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں صلاحیت کی تعمیر اور معلومات کا اشتراک شامل ہے اور جو سائبر سیکیورٹی میں مصنوعی ذہانت، اگلی نسل کے اسمارٹ شہروں اور سوسائٹی 5.0 میں آئی او ٹی اور اے آئی کا اطلاق، مستقبل کے لیے پائیدار ڈیٹا اور ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک: معیارات اور ایپلی کیشنز ، ڈی 5 ٹیکنالوجیز اور آئی اوٹی کے لیے مستقبل کے رجحانات، ڈیجیٹل صحت اور مستقبل کے نیٹ ورک کے لئے سیکورٹی پروٹیکشن اور تجزیہ  وغیرہ پر مشتمل ہے ۔ آئی سی ٹی ایک دوسرے کی تکمیلی طاقتوں کا فائدہ اٹھا کر  بھارت اور آسیان کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے گا۔

 

**********

 

 

ش ح۔ م م۔ ف ر

 

U. No.1901



(Release ID: 1900984) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi