کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے 12 شناخت شدہ چیمپئن خدمات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ‘سروسز میں چیمپئن سیکٹرز کے لیے ایکشن پلان’ تیار کیا


ان چیمپئن خدمات کے شعبوں کے لیے شناخت شدہ نوڈل وزارتوں/محکموں کے سیکٹرل اقدامات میں تعاون دینے کے لئے  5000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں

Posted On: 10 FEB 2023 6:14PM by PIB Delhi

مرکز نے ‘خدمات میں چیمپیئن سیکٹرز کے لیے ایک ایکشن پلان’ تیار کیا ہے تاکہ 12 شناخت شدہ چیمپئن خدمات کے شعبوں، یعنی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے چلنے والی خدمات، سیاحت اور مہمان نوازی کی خدمات، میڈیکل ویلیو ٹریول، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز، اکاؤنٹنگ اور فائنانس خدمات، صوتی بصری خدمات، قانونی خدمات، مواصلاتی خدمات، تعمیراتی اور متعلقہ انجینئرنگ خدمات، ماحولیاتی خدمات، مالیاتی خدمات اور تعلیمی خدمات اور روپے پر توجہ دی جا سکے۔ کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت  محترمہ  انوپریہ پٹیل نے آج پارلیمنٹ کے ایک سوال کے جواب میں یہ بتایا کہ ان شعبوں کے لیے شناخت کردہ نوڈل وزارتوں/محکموں کے سیکٹرل اقدامات میں تعاون دینے کے لئے 5000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت ہند درج ذیل پر مشتمل خدمات میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے:

  1. کثیرالجہتی، علاقائی اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں کے ذریعے بامعنی مارکیٹ تک رسائی کے لیے بات چیت۔
  2. بین الاقوامی میلوں/نمائشوں جیسے خدمات پر عالمی نمائش، اعلیٰ تعلیمی سمٹ وغیرہ میں شرکت اور تنظیم کے ذریعے تجارت کو فروغ دینا۔ مخصوص مارکیٹوں اور شعبوں کے لیے توجہ مرکوز کی گئی حکمت عملی۔
  3. ملکی شعبہ جاتی چیلنجوں اور مشکلات کو حل کرنا جن کی نشاندہی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وقتاً فوقتاً مشاورت کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مزید برآں، خدمات کے شعبے کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے ملکی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ وزارتوں/محکموں کے ساتھ رابطے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔
  4. بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس) نے مختلف خدمات کے شعبوں، خاص طور پر چیمپئن سروسز سیکٹرز میں ہندوستانی معیارات مرتب کرنے کے لیے ایک وقف خدمات سیکٹر ڈویژن کونسل(ایس ایس ڈی سی) قائم کی ہے۔ جہاں بھی ممکن ہو، ہندوستانی معیارات کو بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ خدمات کا معیار عالمی توقعات کے مطابق ہو۔بی آئی ایس  پہلے ہی جنوری 2023تک خدمات پر 143 معیارات شائع کر چکا ہے۔
  5. ایکسپورٹ ہب  پہل  کے طور پر اضلاع ملک کے ہر ضلع میں ممکنہ اور متنوع شناخت کو فروغ دینے کی ضرورت کو اُجاگر کرتا ہے تاکہ انہیں برآمدی مرکز بنایا جا سکے۔ اس پہل کے تحت، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ(ڈی جی ایف ٹی) کے ذریعے محکمہ تجارت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کے ساتھ براہ راست کام کرتا ہے تاکہ اضلاع سے شناخت شدہ مصنوعات/خدمات کی برآمدات کو آسان بنانے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم بنایا جا سکے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے ساتھ ملک کے تمام اضلاع میں برآمدی صلاحیت کے حامل مصنوعات اور خدمات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

چونکہ تمام برآمدی اکائیاں ہندوستان بھر میں مختلف ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام  علاقوں  کے علاقے میں واقع ہیں، تمام برآمدات بشمول خدمات کی برآمدات میں ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے کا براہ راست اور بالواسطہ حصہ ہے۔ مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع ایس ای زیڈ یونٹوں کی ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام  علاقوں کے مطابق خدمات کی برآمدات منسلک ہیں۔

 

خدمات کی برآمدات (کروڑ روپے میں)

ریاست کا نام

2019-20

2020-21

2021-22

دسمبر2022-23 تک

کرناٹک

1,20,969

1,30,742

1,60,576

1,46,465

تملناڈو

93,740

1,02,344

1,15,975

1,10,166

مہاراشٹر

99,343

1,07,090

1,19,833

1,08,517

تلنگانہ

71,022

78,111

97,180

94,920

ہریانہ

25,958

25,057

25,514

24,153

اترپردیش

21,653

22,384

27,068

23,919

مغربی بنگال

16,586

16,838

18,473

14,999

کیرالہ

12,059

12,992

16,392

14,706

گجرات

5,507

5,099

6,454

6,542

اوڈیشہ

1,718

2,164

2,630

2,486

چنڈی گڑھ

2,597

2,572

2,605

2,279

مدھیہ پردیش

722

969

1,592

2,055

پنجاب

1,029

1,295

1,715

1,515

آندھرا پردیش

426

595

623

1,438

راجستھان

1,179

1,306

1,411

1,220

کل میزان

4,74,508

5,09,558

5,98,043

5,55,380

 

*************

( ش ح ۔  ح ا ۔ ر ض(

U. No.1899


(Release ID: 1900975) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Telugu