وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس نیرکشک کو انتہائی مشکل حالات میں گہرے سمندر میں غوطہ خوری اور بچاؤ کے آپریشن کے لیےچیف آف دی نیول اسٹاف آن دی اسٹاپ  یونٹ توصیف نامے سے نوازا

Posted On: 20 FEB 2023 7:20PM by PIB Delhi

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار نے 20 فروری 2023 کو کوچی میں آئی این ایس نیرکشک کا دورہ کیا ۔ انہوں بحر عرب میں 219میٹر کی گہرائی پر بچاؤ کام میں شامل جہاز کی غوطہ خور ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور  جہاز کو محفوظ رکھنے اور سب سے زیادہ چیلنج کے حالات میں کامیاب آپریشن کارروائی کے لئے ستائش کی۔یہ ملک کے پانی میں سب سے زیادہ گہرائی میں کی جانے والی بچاؤ کارروائی ہے۔جہاز کے کریو سے اپنے خطاب کے دوران سی این ایس نے گہرائی میں غوطہ لگانے کے آپریشن کی کارروائی میں جہاز کی وقف کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ’مین بی ہائنڈ دی مشین‘کے غیر معمولی جذبے کی بھی تعریف کی۔

سی این ایس نے جہاز کو ’آن دی اسپاٹ‘یونٹ کوصیف نامے سے سرفراز کیا، جو ہندوستانی بحریہ میں پہلی بار ہے۔ انہوں نے بچاؤمہم میں شامل کریو ممبروں کو بھی توصیف نامے سے نوازا۔

نیرکشک نے حال ہی میں 80میٹر کی گہرائی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گجرا کے ساحل پر  ایک پاکیزہ غوطہ لگایا تھا، جو 1971 کی جنگ کے دوران غرقاب ہوئے کھکری کی آرام گاہ ہے۔

آئی این ایس نیرکشک ہندوستانی بحریہ کا ایک غوطہ معاون اور آبدوز بچاؤ جہاز ہے۔ 1985 میں مجھگاؤں شپ بلڈرز کے ذریعے تیار شدہ یہ جہاز 1989 سے بحریہ کے ساتھ خدمت میں ہے اور اسے 1995 میں کمیشن کیا گیا تھا۔ آئی این ایس نیرکشک مختلف ڈائیونگ آپریشن کا حصہ رہا ہے اور ملک میں سب سے زیادی 257میٹر کی گہرائی میں  غوطہ لگانے کا ریکارڈ رکھتا ہے۔

 

 

                 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1879)


(Release ID: 1900845) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi