ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت، روزگار، ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا میں  تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے گِدھ کے تحفظ اور افزائش کے مرکز، پنجور کا دورہ کیا


گِدھوں کو افزائش کے بعد جنگل میں چھوڑا جا سکتا ہے - بھوپیندر یادو

Posted On: 20 FEB 2023 2:42PM by PIB Delhi

محنت، روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج گِدھ کے تحفظ اور افزائش کے مرکز، پنجور کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افزائش کے بعد گِدھوں کو جنگل میں چھوڑا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ’جٹایو وولچر بریڈنگ سنٹر‘ کے فروغ  کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

سال 24-2023 کے دوران  جنگل میں اورینٹل سفید پشت والے گِدھوں کو  چھوڑنے کی تجویز ہے۔ چھوڑے گئے گِدھوں کی کم از کم ایک سال تک سیٹلائٹ ٹرانسمیٹر کی مدد سے سخت  نگرانی کی جائے گی۔ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ وہ جنگل کے ماحول میں اچھی طرح سے ہم آہنگ ہوجائیں اور ڈائکلو فیناک زہر کی وجہ سے کوئی موت نہ ہو، ان کے برتاؤ سے متعلق  کسی بھی مسئلہ  کا پتہ لگایاجائے گا۔ اس کے بعد گدھوں کو ہر سال باقاعدگی سے  جنگل میں چھوڑا جائے گا۔

 

C:\Users\ABC\Downloads\WhatsApp Unknown 2023-02-20 at 2.45.54 PM\WhatsApp Image 2023-02-20 at 2.24.24 PM.jpeg

 

C:\Users\ABC\Downloads\WhatsApp Unknown 2023-02-20 at 2.45.54 PM\WhatsApp Image 2023-02-20 at 2.24.22 PM.jpeg

C:\Users\ABC\Downloads\WhatsApp Unknown 2023-02-20 at 2.45.54 PM\WhatsApp Image 2023-02-20 at 2.24.19 PM.jpeg

جٹایو کنزرویشن اینڈ بریڈنگ سینٹر (جے سی بی سی) کا قیام  گدھوں کی تین ہندوستانی جپس پرجاتیوں - اورینٹل وائٹ بیکڈ، لانگ بلڈ اور سلنڈر بلڈ گدھوں کی آبادی میں ڈرامائی طور پر آئی گراوٹ کی جانچ کے لئے  عمل میں آیا تھا۔  یہ ہریانہ کے محکمہ جنگلات اور بامبے نیچرل ہسٹری سوسائٹی کے درمیان ایک مشترکہ پہل ہے۔ اس مرکز کا بنیادی مقصد 15 سال میں گدھوں کی 3  اقسام  میں سے ہر ایک کے 25 جوڑوں کی  ایک فاونڈر آبادی قائم کرنا اور کم از کم 200 پرندوں کی آبادی پیدا کرنا اور انہیں جنگل  کے ماحول میں دوبارہ چھوڑنا ہے۔

جنگلی حیات سے متعلق  پرنسپل چیف کنزرویٹر جناب پنکج گوئل نے کہا کہ یہ سنٹر پورے ملک میں  مردہ مویشیوں کے نمونے لے کر گِدھوں کی زہریلی دواوں، خاص طور پر ڈائکلو فیناک کے ویٹرنری استعمال میں اضافے کی نگرانی کر کے جنگل میں گِدھوں کے لیے ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔یہ سنٹر گدھ کے تحفظ کی افزائش سے متعلق  پروگرام کے لیے سینٹرل زولوجیکل گارڈنز اتھارٹی کے ساتھ تال میل قائم کر رہا ہے۔ اس سنٹر کو سنٹرل زولوجیکل گارڈنز اتھارٹی سے تکنیکی اور مالی مدد حاصل ہوئی  ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگلی حیات کی سیاحت کے فروغ اور ترقی کے لیے غیر ملکی پرندوں اور جانوروں کی مختلف اقسام کو دیگر ریاستوں سے  ہریانہ ریاست کے پپلی، روہتک اور بھیوانی چڑیاگھروں  میں لایا جا رہا ہے، تاہم طلباء میں جنگلی حیات اور ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔

پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (ایچ او ایف ایف) جناب  جگدیش چندرا نے کہا کہ یہ سنٹر ملک میں دیگر گدھوں کے کنزرویشن بریڈنگ   سہولیات کے لیے گدھوں کا فاؤنڈر اسٹاک بھی فراہم کرے گا۔

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1864)


(Release ID: 1900821) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Punjabi