قانون اور انصاف کی وزارت

ٹیلی قانون  کے تحت 914 پینل وکلاء کو شامل کیا گیا ہے

Posted On: 10 FEB 2023 5:59PM by PIB Delhi

قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت اپنے ٹیلی قانون کے اقدام کے ذریعے شہریوں کو پینل وکلاء کے ایک کیڈر کے ذریعے کامن سروس سینٹرز (سی ایس  سی) پر دستیاب ٹیلی فون یا ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات کے ذریعے اور شہریوں کی ٹیلی قانون  موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پہلے سے قانونی چارہ جوئی سے متعلق مشورہ  اور مشاورت فراہم کرتی ہے۔ ٹیلی قانون کے تحت اب تک 914 پینل وکلاء کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، معاشرے کے کمزور طبقوں تک ٹیلی  قانون کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ پہنچانے کے لیے، خاص طور پر قانون کے طلباء اور عام طور پر طلباء کو رضاکارانہ طور پر کام کرنے اور پیرا لیگل والینٹیئرس (پی ایل ویز) کے طور پر شہریوں کی ٹیلی قانون  موبائل ایپ پر رجسٹرڈ  ہونے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

نیشنل لیگل سروس اتھارٹی (این اے  ایل ایس اے) سال کے موسم گرما اور سردیوں کے دوران قانون کے طلباء کے لیے 3 ہفتے کا انٹرن شپ پروگرام منعقد کرتی ہے۔ اس انٹرن شپ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ  قانون کے  زیر تربیت افراد  کو قانونی خدمات کے اداروں کے کام کرنے اور علاقائی توجہ کے ساتھ قانونی خدمات کے پروگراموں کا ایک جامع تصور  حاصل ہو۔ اس انٹرن شپ کے دوران طلباء سینٹرل جیل یا سب جیل کا دورہ کرتے ہیں اور قیدیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، تاکہ یہ معلوم کریں کہ آیا ان کی نمائندگی کوئی وکیل کر رہا ہے اور قیدیوں کی مشکلات کا پتہ لگائیں ،  لیگل سروسز کلینک کے کام کا مشاہدہ کریں ، آبزرویشن ہوم/جووینائل جسٹس بورڈ /چائلڈ ویلفیئر کمیٹی/ڈرگ بحالی مرکز/ضلعی عدالتیں بشمول مجسٹریل، سیشن اور سول کورٹس اور پولیس اسٹیشنز کا دورہ کریں اور ان اداروں میں قانونی خدمات کے وکلاء کے کردار کو دیکھیں۔ طلباء قانونی خواندگی/قانونی آگاہی کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں  اور حصہ بھی لیتے ہیں۔ انٹرنس شپ کی کامیابی سے تکمیل پر قانون کے زیر تربیت  افراد کو ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

(20-02-2023)

U-1863



(Release ID: 1900730) Visitor Counter : 90


Read this release in: English