بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

 دنیا کا سب سے طویل دریائی کروز گنگا ولاس  - آسام میں داخل ہوگیاہے


فروغ اور ترقی کی سمت شمال مشرقی بھارت کی اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی نقل و حمل کا ایک تاریخی لمحہ: سربانند سونووال

سیاح ٹیراکوٹا  مٹی سے بنی نوادرات کی تیاری کا مشاہدہ کرنے کے لیے دھوبری کے اساری کنڈی گاؤں جائیں گے

28 سیاح اس تاریخی سفر پر ہیں

Posted On: 17 FEB 2023 5:50PM by PIB Delhi

ایم وی گنگا ولاس آج صبح تقریباً 10:30 بجے ہند-بنگلہ دیش سرحد کے زیرو پوائنٹ پر پہنچا جو اس کے بعد مزید 32 کلومیٹر کا سفر طے کر کے  آج شام تقریباً 04:00 بجے دھوبری بندرگاہ پہنچا۔ زیرو پوائنٹ سے پانڈو بندرگاہ تک کے سفر کے دوران کروز جہاز کو نگرانی کرنے والے جہاز ایس ایل سبانسری کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G01SMBX.jpg

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے بھارت کے آسام کے دھوبری میں گنگا ولاس کروز جہاز کی آمد کو شمال مشرقی بھارت کی تبدیلی کی سمت اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی نقل و حمل میں ایک ’واٹرشیڈ ‘ یعنی تاریخی لمحہ قرار دیا۔ وزیر موصوف نے آسام اور شمال مشرق کے لوگوں کو اس تاریخی لمحے پر مبارکباد پیش کی جس سے دریائی سیاحت کے وسیع امکانات  کھلیں گے اوریہ برہم پترادریا کے کنارے کے لوگوں کی ترقی کا باعث بنے گا ۔

اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے، مرکزی وزیر، سربانند سونووال نے کہا، ’’آج کا دن آسام کے لوگوں اور شمال مشرقی بھارت کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ گنگا ولاس کے کامیاب  سفر سے آسام کی تجارت اور تجارت کی شان کو دوبارہ حاصل کرنے کی ہماری کوشش کو زبردست فروغ  حاصل ہوا ہے۔ ہمارے پاس تقسیم سے پہلے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے  فروغ پانے والی تجارت اورکامیاب تجارت کی زبردست تاریخ موجود  ہے۔ جیسے جیسے امکانات کو بروئے کار لایا گیا اور انہیں حقیقی شکل دی گئی گنگا ولاس کے کامیاب سفر نے امکانات، مواقع اور حقیقتوں کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔ ہمارے  متحرک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نقل و حمل کے ذریعے تبدیلی لانے کا وژن اس وقت حقیقی شکل اختیار کرگیا جب گنگا ولاس اپنے سفر کے دوران  آسام  پہنچنے کے اپنےمرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ جہاز پر سوار سیاحوں کی جانب  سے اس سلسلے میں مثبت ردعمل گنگا اور برہمپترا پر دریائی کروز سیاحت کے روشن دنوں کے امکانات کا عکاس ہے۔ ہم اپنے ملک کے اندرونی  علاقوں میں قدر کو کھولنے اور ترقی لانے کے لیے دریائی نظام کے اپنے بھرپور انٹر ویب کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔اندرون ملک آبی نقل و حمل کا یہ یادگار لمحہ شمال مشرقی خطے میں فروغ اور ترقی کی راہیں کھولےگا، کیونکہ یہ خطہ وزیر اعظم نریندر مودی کی  مضبوط قیادت کے تحت بھارت کو ترقی کے انجن کے طور پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

مذکورہ دریائی تاریخی  کروز کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے 13 جنوری 2023 کو وارانسی سے  جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا ، اور یہ بھارت کی  ریاستوں اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سے ہوتا ہوا سفر کے 39 ویں دن  آسام کے ڈھوبری پہنچ گیاہے۔ دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز کے طور پر قرارد یا گیا یہ  گنگا ولاس وارانسی سے بوگیبیل کا سفر 1 مارچ 2023 کو اس وقت مکمل کرےگا جب یہ ڈبرو گڑھ کے بوگیبیل میں لنگر انداز ہو کر اپنے 51 دن کے سفر کو مکمل کرنے کے قریب پہنچےگا۔

ڈھوبری پہنچنے پر مذکورہ جہاز کو برہم پترا دریاپر لنگر انداز کیا گیا اور مہمانوں کو ایم وی پرتیما کے ذریعے امیگریشن کلیئرنس کے لیے ڈھوبری کسٹمز پورٹ پر پہنچنے والی جیٹی تک لے جایا گیا۔ اس تاریخی سفر پر سفر کرنے والے 28 سیاحوں کا استقبال ڈھوبری کے ڈپٹی کمشنر نے ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کے علاقائی ڈائریکٹر کے ساتھ آئی ڈبلیو ٹی اور حکومت کے محکمہ سیاحت کے دیگر عہدیداروں نے کیا ۔ سیاحوں کو ناشتہ فراہم کیا گیا اور انہوں نے چائے کے ساتھ پیش کئے جانے والے مقامی پکوانوں اور آسام کی ریاستی مشروب کا مزہ لیا ۔اس علاقے کے بہت سے اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) نے اسٹال لگائے جہاں سیاحوں نے مقامی دستکاری اشیا ءکو دیکھاجن میں جوٹ سے بنی مصنوعات، ٹیراکوٹا سے بنی ناد ر اشیاء اور کوہیلا کی بڑے پیمانے پرنمائش شامل ہے ۔ ایک ڈانس گروپ نے روایتی کوچ راجبونگشی رقص بھی پیش کیا اور سیاحوں نے برہم پترا کے کنارے پر سکون شام کا مزہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G02XH7K.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G03DQZI.jpg

 

ڈھوبری شہر اور اس کے ارد گردکا ایک تفصیلی دورہ تیار کیا گیا ہے جہاں مقامی ثقافتی ورثہ، دستکاری اور دیگر سیاحتی مقامات کی نمائش کی جائے گی۔ سیاح ٹیراکوٹا مٹی  سے بنی  نادر اشیاء کی تیاری کا مشاہدہ کرنے کے لیے مشہور اساری کنڈی گاؤں کا دورہ کریں گے۔ وکٹوریہ پارک کے دورے کے ساتھ ساتھ گرو تیگ بہادر صاحب جی کے مذہبی دورے اور ہولی پیپل کے اس مقدس  درخت کے درشن کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہےجو گروتیگ بہادر جی کا مذہبی اہمیت کا حامل درخت ہے۔ گنگا ولاس کل دوپہر کے قریب  یعنی 18 فروری 2023 کو ڈھوبری سے گوالپاڑہ تک اپنا اگلا سفرپھر سے شروع کرے گا۔

 

***********

ش ح ۔  ش م  ۔ م ش

U. No.1847



(Release ID: 1900679) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Assamese